ائیر فورس ون
Italic text
ائیر فورس ون | |
---|---|
2003ء میں امریکی صدر کے زیر استعمال دو جہازوں میں سے ایک جہاز. |
دنیا کے مشہور ترین جہازوں میں سے ایک ائیر فورس ون(Air Force One) ہے۔ ائیر فورس ون کوئی ایک مخصوص جہاز نہیں، امریکی صدر کے لیے سفری سہولیات فراہم کرنے والے جہاز کو ائیر ٹریفک کنٹرول کی اصطلاح میں ائیر فورس ون کہا جاتا ہے۔ ائیر فورس ون تین منزلہ طیارہ ہوتا ہے، جس میں 4000 مربع فٹ فرشی جگہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ جہاز میں ایک کانفرنس روم، ڈائنگ روم، صدر اور صدارتی سٹاف کے لیے پرائیویٹ دفاتر،میڈیکل آپریشن روم ،پریس ایریا اور دو کچن ہوتے ہیں، جہاز میں 100 افراد کے لیے کھانا تیار ہو سکتاہے۔ ہر فلائٹ کے دوران ایک ڈاکٹر لازمی ہوتا ہے۔ جہاز میں فضا سے فضا اور فضا سے زمین پر بات کرنے کے لیے ملٹی فریکوئنسی ریڈیو بھی ہیں۔ بوئنگ کا بنایا ہوا ائیر فورس ون (بوئنگ 747) واشنگٹن سے بغداد تک 6205 میل کا فاصلہ بغیر مزید پیٹرول لیے ایک ہی اڑان میں طے کر سکتا ہے۔ ایمرجنسی کے لیے ائیر فورس ون میں فضا میں ہی پیٹرول بھرنے کی سہولت بھی ہے۔[1]