ابتسام الہی ظہیر
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
علامہ ابتسام الٰہی ظہیر (ولادت: 19 اگست 1971ء) پاکستانی عالم دین ہیں۔ آپ اگست کی 19 اگست 1971ء کو معروف عالم دین علامہ احسان الٰہی ظہیر کے ہاں پیدا ہوئے تھے جو جمعیت اہل حدیث پاکستان کے بانی تھے۔ ابتسام الٰہی ظہیر نے ابتدائی تعلیم کریسنٹ ماڈل اسکول سے حاصل کی اور وہاں سے میٹرک پاس کیا۔ اس کے بعد انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا اور وہاں سے پری انجینئری کالج کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد انھوں نے مشہور انجینئری یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور میں داخلہ لیا۔ وہاں رہتے ہوئے ، انھوں نے قرآن مجید حفظ کیا اور انجینئری یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد 11 مضامین میں ایم اے کیا ہے۔ وہ اب پاکستان کے سب سے پڑھے لکھے سیاست دان ہیں۔
ابتسام الہی ظہیر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 اگست 1971ء (53 سال) |
شہریت | پاکستان |
والد | احسان الٰہی ظہیر |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور |
پیشہ | عالم |
درستی - ترمیم |
ان کی قابلیت کی تفصیلات اس طرح دی گئی ہیں
ترمیم01- ماہر نفسیات 2006ء میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سے کیا-
02- تاریخ میں ماسٹر 2004ء میں پنجاب یونیورسٹی سے کیا-
03- کمپیوٹر سائینس میں 2004ء میں UET Lhr 4 لاہور سے کیا-
04- علامہ اقبال یونیورسٹی سے ایم بی اے 2003ء میں کیا-
05- پنجاب یونیورسٹی سے 2000ء میں عربی میں ماسٹر کیا-
06- پنجاب یونیورسٹی سے 1999ء میں پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر کیا-
07- اسلامیات میں ماسٹرز 1998ء میں پنجاب یونیورسٹی سے کیا-
08- میڈیا کی تعلیم میں 1998ء میں ایم فل پنجاب یونیورسٹی سے کیا-
09- پنجاب یونیورسٹی سے 1998ء انگلش میں ماسٹر کیا-
10- ماس کمیونی کیشن میں 1996ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر کیا-
11- بی ایس سی(انجینئری) 1994ء میں U.E.T Lhr سے کیا-
12- حفظ قرآن 1994ء میں جامعہ لسوریان والی سے کیا-
13- IELTS بینڈ 7 فروری 2010ء میں کیا-
سیاست
ترمیمعلامہ ابتسام ایک ممتاز شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سرگرم سیاست دان بھی ہیں۔ یہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما ہیں اور حلقہ این اے 138 قصور میں انتخاب بھی لڑتے ہیں۔ یہ 2 نومبر کو اسلام آباد میں آزادی مارج میں بھی خطاب کر چکے ہیں۔
بطور اسپیکر
ترمیمابتسام الٰہی ظہیر اپنے لیکچرز اور ٹی وی چینل کے انٹرویوز اور ٹاک شوز میں اکثر پیشی کے لیے قابل ذکر ہیں۔ ابتسام الٰہی ظہیر نے 1997ء میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ صحافت کے لیکچرر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ بعد ازاں انھوں نے پوسٹ گریجویٹ سطح پر شعبہ صحافت میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں لیکچر دیے۔ وہ کئی برسوں سے ہر رمضان المبارک تفسیر اور قرآن کے خلاصہ پر لیکچر دے رہے ہے۔ انھوں نے متعدد اعزازی لیکچر پاکستان اور بیرون ملک وقار کے اداروں میں بھی دیے۔ ابتسام الٰہی ظہیر اردو اور انگریزی زبان میں ہی عام طور پر تقریریں کرتے ہیں اور 1000 سے زیادہ جلسوں ، سیمیناروں اور کانفرنسوں سے خطاب کر چکے ہیں۔ انھیں لندن اور کوپن ہیگن میں بڑے جلسوں سے خطاب کرنے کا موقع ملا۔
کچھ اہم عنوانات
ترمیمجن پر لیکچر دیے گئے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
ترمیماسلام اور عیسائیت
اسلام اور یہودیت
تہذیب اور طرز زندگی
ذکر الٰہی
نماز
زکوٰت کی اہمیت اور فوائد
حج کی اہمیت اور فوائد
حلال و حرام
قرآن کا خلاصہ
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت ابرہیم علیہ السلام کی سیرت
خلافتِ راشدہ
اسلام میں جہاد
اسلام کا سیاسی نظام
قادیانیات و اسلام
کتابیں
ترمیم1۔ایمان بالغیب کئی حقیقت اور اقسام
2۔آپ کے مسائل کا حل
3۔خلاصہ تفسیر قرآن
کالم
ترمیمدنیا میں ہر اتوار اور بدھ کو دین سے دنیا تک کے عنوان سے کالم کی اشاعت اور تاحال 600 کالم شائع ہو چکے ہیں
مذہبی تحریکوں میں حصہ
ترمیمانھوں نے متعدد قومی مذہبی تحریکوں میں سرگرم کردار ادا کیا ہے
پاسپورٹ میں دینی کالم برقرار رکھنے کے لیے تحریک
حرمت قرآن کے لیے تحریک
توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف تحریک
ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے ڈرافٹ میں ترمیم کے خلاف تحریک