احسان الہی ظہیر

پاکستانی عالم دین

احسان الہی ظہیر (ولادت: 31 مئی 1945ء - وفات: 30 مارچ 1987ء) پاکستانی عالم دین تھے جن کا پورا نام احسان الہی ظہیر بن حاجی ظہور الہی ظہیر ہے۔[3][4] جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے قدیم فاضل تھے۔[5]

احسان الہی ظہیر
(عربی میں: الشيخ العلامةإحسان إلهي ظهير ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 31 مئی 1945ء [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سیالکوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 30 مارچ 1987ء (42 سال)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ریاض   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن جنت البقیع   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد علامہ ہشام الٰہی ظہیر ،  ابتسام الہی ظہیر   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ اسلامیہ، مدینہ منورہ
جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ الٰہیات دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فائل:Aiis pic (cropped).jpg
علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید

تعلیم و تربیت

ابتدائی تعلیم حفظِ قرآن سے لے کردرسِ نظامیہ اور عالم فاضل تک جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ اور جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے حاصل کیں،اعلیٰ تعلیم کے لیے اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ تشریف لے گئے، سنہ 1969ء میں ممتاز ڈویژن سے پاس ہوکر وطن آ گئے اور جامعہ پنجاب سے چھ مضامین میں ایم اے کیا یعنی عربی، اردو، فارسی، فلسفۂ تاریخ، ایم او ایل (قانون) اور اسلامیات۔ تمام امتحانات میں اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی، آپ کئی زبانوں میں یکساں مہارت رکھتے تھے۔

تصنیفات

زمانۂ تعلیم ہی سے تصنیف و تالیف کا کام شروع کر دیا تھا،کم وبیش بیس ضخیم کتابیں تالیف کیں۔ اس کے علاوہ بے شمار مقالات و مضامین لکھے،ان کی آخری کتاب قتل سے صرف آٹھ گھنٹے قبل مکمل ہوئی تھی،آپ کی چند اہم کتابوں کے نام یہ ہیں : [6] [7]

  • القادیانیہ دراسات و تحلیل(عربی)
  • التصوف (عربی)
  • مرزائیت اور اسلام (اردو)
  • البابیہ عرض ونقد (عربی)
  • البہائیہ نقد وتحلیل (عربی)
  • الشیعۃ والسنۃ (عربی،فارسی،انگریزی)
  • الشیعہ و اہل البیت (عربی)
  • الشیعہ و القرآن (عربی)
  • البریلویہ عقائد و تاریخ(عربی)
  • الاسماعیلیہ (عربی)

ان میں سے اکثر کتب کے دس سے زیادہ ایڈیشن نکل چکے ہیں، دنیا کی کئی زندہ زبانوں میں ان کتابوں کے ترجمے ہوئے ہیں۔ عربی، اردو، فارسی، انگریزی کے علاوہ ترکی، تھائی، انڈونیشی اور مالدیپی زبانوں میں ان کی کئی کتابیں کئی بار اور کئی کئی ترجموں کے ساتھ نکل چکی ہیں،"الشیعۃ والسنۃ"کے صرف انڈونیشی زبان میں تین ترجمے ہوئے، جن میں ایک پر "پیشِ لفظ" انڈونیشیا کے وزیرِ اعظم ڈاکٹر محمد ناصر نے لکھاہے۔

صحافت

میدانِ صحافت میں طویل عرصہ رہے اور مختلف اوقات میں ہفت روزہ "الاعتصام"ہفت روزہ "اہلِ حدیث"ہفت روزہ "الاسلام"کے مدیر رہے اور پھر اپنا ذاتی ماہنامہ "ترجمان الحدیث" نکالا،جس کے تاحیات مدیر رہے۔

سیاست

اپنی دینی،علمی اور فکری مصروفیات کے سبب 1968ء تک آپ سیاست سے دور رہے،1969ء میں میدانِ سیاست میں قدم رکھا،بھٹو دور میں کئی بار قید وبند کی صعوبتیں جھیلیں،عزائم میں فرق آنا تو کجا آپ کے لہجے میں تک کوئی فرق نہ آیا بلکہ آئیں جواں مرداں حق گوئی و بیباکی اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی کی زندہ مثال بن کر رہے۔ تحریکِ استقلال میں زبردست حصہ لیا یہاں تک کہ اس کے مرکزی ناظمِ اطلاعات بھی رہے۔1977ء میں تحریکِ استقلال کے قائم مقام سربراہ بنائے گئے۔ بنگلہ دیش نامنظور تحریک میں بھرپور حصہ لیا۔ تحریک نظام مصطفی کے لیے بڑی کوششیں کیں۔ ضیاء الحق صاحب کی حکومت نے آپ کو علمائے کرام کی ایڈوائزری کونسل کا کارکن نامزد کیا لیکن آپ نے استعفی دے دیا۔ تحریکِ استقلال سے علٰیحیدگی کے بعد جمعیۃ اہل حدیث کی تنظیمِ نو کی اور اس کو زبردست کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اہلِ حدیث یوتھ فورس کی بنیاد ڈالی جس کے ذریعہ نوجوانانِ اہل حدیث میں جہاد کی روح پھونکی۔ جمعیۃ اہلِ حدیث کے جنرل سیکریٹری رہے۔ آپ کی سیاسی سرگرمیوں سے خوفزدہ ہوکر حکومتِ پاکستان نے با رہا فرضی مقدمات میں پھنسایا اور جائداد کی قرقی کے احکامات صادر کیے مگر پائے ثبات میں ذرہ برابر لغزش نہ آئی۔

غیر ملکی دورے :آپ کی علمی و فکری قابلیت نے آپ کو متعدد بار غیر ملکی دوروں پر آمادہ کیا۔ دنیاکے کونے کونے سے کانفرسوں اور سیمناروں میں شرکت کی دعوتیں آتی رہتیں،جن میں آپ اکثر شامل ہوا کرتے۔ سعودی عرب، کویت، قطر،متحدہ امارات و مصر میں آپ کا اکثر آنا جانا ہوتا علاوہ ازیں امریکا، برطانیہ،کنیڈا،سوڈان،تھائی لینڈ،انڈونیشیا،ملیشیا کے بھی متعدد دورے کیے تھے۔

خطابت

یہ آپ کا مخصوص و محبوب ترین میدان تھا،آپ کی شعلہ بیانی اور اثر آفرینی کا ایک زمانہ قائل ہے۔ پاکستان کے ایک نامور ادیب،صحافی و خطیب آغا حشر کاشمیری نے اپنی کتاب "ختمِ نبوت"میں علامہ کے بارے میں یہ الفاظ لکھے تھے :

علامہ صاحب ایک شعلہ بیان خطیب،معجز رقم ادیب،بالغ نظر صحافی اور بہت سی زبانوں میں مہارتِ تامہ رکھنے کے باوجود دور رس نگاہ کے عالمِ متبحر ہیں

وفات و تدفین

آپ 23 مارچ 1988ء کی شب مینار پاکستان کے پاس واقع فوارہ چوک قلعہ لچھمن سنگھ لاہور میں جمعیۃ اہلِ حدیث کے ایک جلسے میں خطاب کر رہے تھے کہ ایک زور دار دھماکا ہوا جس میں آپ شدید زخمی ہوئے، فورا اسپتال لے جایا گیا،جب یہ خبر سعودی عرب پہنچی تو خادم الحرمین الشریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز ابن سعود کے حکم سے ریاض منتقل کیا گیا، مگر ہزار کوششوں کے باوجود آپ جانبر نہ ہو سکے۔ 30 مارچ 1988ء]] کو وفات پائی، آپ کو جنت البقیع، مدینہ منورہ میں سپردِ خاک کیا گیا۔ [8]

حوالہ جات

  1. خالق: کتب خانہ کانگریس
  2. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb159706502 — بنام: Iḥsān Ilāhī Ẓahīr — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. Roy, Olivier, The Failure of Political Islam, by Olivier Roy, translated by Carol Volk, Harvard University Press, 1994, p.118-9
  4. Ravinder Kaur, Religion, Violence and Political Mobilisation in South Asia, p 153. آئی ایس بی این 0761934308
  5. علامہ احسان الہی ظہیر کی سیاسی زندگی کا احوال
  6. "علامہ احسان الہی ظہیر _ کتاب و سنت"۔ محدث لائبریری 
  7. "علامہ احسان الہی ظہیر"۔ اسلامک ریسرچ سنٹر راوالپنڈی۔ 27 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  8. "ایک عظیم شخصیت"۔ ماہ نامہ مجلہ اسوہ حسنہ کراچی