ابراہیم بن موسی کاظم
آپ کا نام ابراہیم بن امام موسیٰ کاظم تھا، لقب المرتضی تھا اور آپ الاصغر تھے۔آپ 146 ہجری میں مکہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کی والدہ کا نام نجیہ تھا۔ آپ کے القابات کثیر ہیں، امیر الیمن، المستجاب، الاصغر، الہادی الی اللہ، امیر الحج۔ آپ نے محمد بن محمد بن زید بن علی الشہید کے لیے یمن میں بیعت لی اور ابی السرایا بن منصور شیبانی نے آپ کے لیے یمن ہموار کر دیا تھا سو آپ نے بنا کسی جنگ و جدل کے نہایت اطمنان سے یمن میں اپنا تسلط قائم کیا اور اپنا سکہ جاری کیا۔[1] آپ کے بڑے بھائی ابراھیم الاکبر تھے انھوں نے بھی یمن پر حکومت کی اور کافی خون خرابا بھی ہوا جس بنا پر اہل علاقہ نے انھیں الجزار کا خطاب دیا۔ آپ نے یزید بن محمد المخزومی جو عباسی فوج کا کمانڈر تھا کو مکہ میں شکست دی اور مکہ پر بھی اپنا تسلط قائم کیا۔ آپ پہلے علوی تھے جنھوں نے حج کی امیری کی اسی بنا پر آپکو امیر الحج کا لقب ملا[2] آپ کے گیارہ بیٹے ہیں، موسی، جعفر، اسماعیل الاصغر، علی الاکبر، اسماعیل الاکبر، فضل، ابراھیم، محمد الاکبر، احمد اور محمد الآخر۔ آپ نے 213 ہجری میں بغداد میں وفات پائی اور مقابر قریش میں آپ کی قبر موجود ہے۔ [3]
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | سنہ 763ء (عمر 1260–1261 سال) مدینہ منورہ |
|||
والد | موسی کاظم | |||
بہن/بھائی | ||||
درستی - ترمیم |