یحییٰ بن زکریا بن ابی زائدہ

(ابن ابی زائدہ سے رجوع مکرر)

’’’ابن ابی زائدہ‘‘‘ صحاح ستہ کے راویوں میں شمار ہوتے ہیں۔

ان کا پورا نام یحیٰ بن زکریا بن ابی زائدہ خالد ابن ميمون بن فيروز الہمدانی الوادعی تھا۔

ولادت

ترمیم

ابن ابی زائدہ کی ولادت 119ھ = 737ء کوفہ میں ہوئی۔ مشہور محدث تھے۔ علامہ ذہبی نے تذکرۃ الحفاظ میں انھیں حافظ الحدیث میں شمار کیا ہے۔ صحاحِ سۃ میں ان کی روایت سے بہت سی حدیثیں ہیں۔ وہ محدث اور فقیہ دونوں تھے۔ اور ان دونوں فنون میں بہت بڑا کمال رکھتے تھے۔

امام ابو حنیفہ کے شاگرد

ترمیم

یہ امام ابو حنیفہ کے ارشد تلامذہ میں سے تھے۔ اور مدت تک ان کے ساتھ رہے۔ یہاں تک کہ علامہ ذہبی نے تذکرۃ الحفاظ میں ان کو صاحب ابی حنیفہ کا لقب دیا ہے۔ تدوینِ فقہ میں امام صاحب کے شریکِ اعظم تھے۔ خاص کر تصنیف و تحریر کی خدمت انہی سے متعلق تھی۔ مدائن میں منصب قضا پر ممتاز تھے۔

وفات

ترمیم

ابن ابی زائدہ کی مدائن182ھ 798ء میں تریسٹھ برس کی عمر میں وفات ہوئی۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. الاعلام خیر الدین زرکلی