ابن الساعی
ابن الساعی (پیدائش: جولائی 1196ء— وفات: مارچ 1276ء) خلافت عباسیہ کے اواخر عہد میں محدث، عالم، فقیہ، محقق، مصنف و مؤلف تھے۔
ابن الساعی | |
---|---|
(عربی میں: علي بن أنجب بن عثمان بن عبد الله الساعاتي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | جولائی1196ء بغداد |
وفات | مارچ1276ء (79–80 سال) بغداد |
عملی زندگی | |
استاذ | محب الدین ابن النجار |
پیشہ | مورخ ، مہتمم کتب خانہ |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
ملازمت | مدرسہ مستنصریہ |
درستی - ترمیم |
نام و نسب
ترمیمابن الساعی کا نام علی بن انجب اور کنیت ابو طالب اور لقب تاج الدین اور ابن الساعی اور الخازِن کے نام سے شہرت پائی۔ شجرۂ نسب یوں ہے: تاج الدین ابو طالب علی بن اَنجب بن عبد اللہ بن عمار بن عبیداللہ بن عبد الرحیم البغدادی۔ بغداد میں واقع مدرسہ النظامیہ اور مدرسہ مستنصریہ میں بطور مہتمم کتب کے اپنی خدمات سر انجام دینے پر اپنے زمانے میں خازِن کے لقب سے بھی مشہور ہوئے۔
پیدائش
ترمیمابن الساعی بغداد میں ماہِ شعبان 593ھ مطابق جولائی 1196ء میں خلیفۂ عباسی الناصر لدین اللہ کے زمانے میں پیدا ہوئے۔
وفات
ترمیمابن الساعی نے 79 یا 80 سال کی عمر میں آخر عشرۂ رمضان 674ھ مطابق مارچ 1276ء میں بغداد میں وفات پائی۔ مقبرۂ شونیری میں تدفین کی گئی جو بغداد کے مغربی جانب واقع تھا۔ ابن الساعی نے اپنی کتب مدرسہ نظامیہ کو وقف کردی تھیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ابن الساعی: الدر الثمین فی اسماء المصنفین، صفحہ 49۔