ابوالفرح طرطوسی
شیخ محمد یوسف ابوالفرح طرطوسی اپنے وقت کے قطب وقت اور جامع الکمالات گذرے ہیں۔
ابوالفرح طرطوسی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 اگست 1016ء طرطوس |
وفات | 28 اکتوبر 1055ء (39 سال) طرطوس |
درستی - ترمیم |
ولادت
ترمیمابو الفرح طرطوسی کی ولادت طرطوس میں ہوئی۔
نام و نسب
ترمیمنام محمد یوسف اور کنیت ابوالفرح ہے۔ آپ کے والد کا نام شیخ عبد اللہ طرطوسی ہے۔
باطنی نسبت
ترمیمابو الفضل عبد الواحد تمیمی کے مرید خاص اور اپنے زمانے کے قدوۃ الاولیاء اور زبدۃ المشائخ میں شمار ہوتے ہیں آپ اپنے عہد کے قطب وقت اور جامع الکمالات شیخ گذرے ہیں۔ آپ سلسلہ قادریہ کے چودھویں امام طریقت ہیں۔ آپ ولی کامل، عالم فاضل، جمیع العلوم ظاہری و باطنی تھے۔ بہت بڑے صاحب کرامت بزرگ تھے۔ صبرو توکل میں آپ کا مقام بہت بلند تھا، عظیم خوبیوں کے مالک تھے۔ آپ نے پیرومرشد کے نقش قدم پر چل کر خلق خدا کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا اور دین متین کی وہ خدمات انجام دیں کہ آج بھی آپ کا نقش قدم فیض روحانی کا سرچشمہ ہے۔
وفات
ترمیمآپ 3 شعبان المعظم 447ھ بمطابق 1055ء کو اس دارفانی سے رخصت ہوئے۔ آپ کی آخری آرام گاہ طرطوس نزد بغداد میں ہے۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ خزینۃ الاصفیاء،جلداول،صفحہ 148، مکتبہ نبویہ لاہور
- ↑ "ضیائے طیبہ"۔ 26 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2017