ابو الخیر ٹھٹوی

ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے فقیہ اور فتاویٰ عالمگیری کے مؤلف

شیخ ابو الخیر ٹھٹوی سندھ کے مشہور شہر ٹھٹہ کے بارہویں صدی ہجری سے تعلق رکھنے والے فقیہ تھے۔ وہ شیخ فضل اللہ سندھی کی اولاد سے تھے جو علم و فضل کی دولت سے آراستہ اور تقویٰ کی دولت سے مالا مال تھے۔ علمِ فقہ میں مہارت شیخ ابو الخیر کی مہارت و وسعت کا یہ عالم تھا کہ مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر نے انھیں علما کی اس جماعت میں شامل کیا جو فتاویٰ عالمگیری کی تدوین و ترتیب کے فرائض انجام دینے پر معمور تھی۔ ان کی پوری زندگی درس وتدریس اور تعلیم دین میں مشغول رہے۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 15 صفحہ 150 دانش گاہ پنجاب لاہور
  2. ص 56، فقہائے ہند (جلد چہارم- حصہ اول)، محمد اسحاق بھٹی، ادارۂ ثقافت اسلامیہ، لاہور، 1977ء