ان کا نام “ابو الفرج یوحنا بن سہل بن ابراہیم الیبرودی” ہے، دمشق کے نواحی علاقے یبرود کی نسبت سے یبرودی کہلاتے ہیں، وہیں پیدا ہوئے، سب سے پہلے دمشق میں طب کی تعلیم حاصل کی، پھر بغداد کے مشہور طبیب ابو الفرج بن الطیب کے درس سے مستفیض ہوئے، پھر دمشق آکر تصنیف وتالیف کا سلسلہ شروع کیا، ابن ابی اصیبعہ نے طبقات الاطباء میں لکھا ہے کہ انھوں نے اپنے ہاتھ سے بہت سارے طبی آثار کو رقم کیا خاص طور سے جالینوس اور اس کی تفاسیر، ان کی وفات 427ھ کو ہوئی۔

حوالہ جات

ترمیم