ابو القاسم گرگانی
ابو القاسم علی گرگانی (پیدائش: 380ھ/990ء — وفات: 450ھ/ 1058ء) ایرانی صوفی بزرگ تھے[1] جو ایران کے شہرگرگان میں پیدا ہوئے۔ وہ علوم فلکیات اور ریاضی میں بھی ماہر تھے۔ یہ ابو عثمان مغربی سے بھی علم حاصل کیا۔
ابو القاسم گرگانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 990ء |
تاریخ وفات | سنہ 1058ء (67–68 سال) |
درستی - ترمیم |
نام و کنیت
ترمیمآپ کا اسم مبارک علی بن عبد اللہ اور کنیت ابو القاسم ہے۔
باطنی نسبت
ترمیمآپ کو فیض باطنی شیخ ابوالحسن خرقانی سے اور تین واسطہ سے سید الطائفہ جنید بغدادی سے ہے۔ اپنے وقت میں بے نظیر و بے بدل اور مرجع کل تھے اور مریدوں کے واقعہ کے کشف میں یدِ طولیٰ رکھتے تھے۔
اویسی نسبت
ترمیمآپ اویسی تھے : خواجہ محمد پارسا لکھتے ہیں کہ بعض اولیا ایسے ہین جنہیں ظاہرا پیر کی ضرورت نہیں ہوتی چونکہ انھیں براہ راست رسول کی روحانیت تربیت کرتی ہے جیسے اویس قرنی کی تربیت فرما ئی ایسے بزرگ اویسی کہلا تے ہیں۔بہت سے مشائخ طریقت کو شروع شروع میں اس مقام کی طرف توجہ رہے ہے چنانچہ شیخ بزرگوار ابو القا سم گرگانی طوسی اور نجم الدین کبریٰ کے سلسلے کے مشائخ جن کا سلسلہ آپ سے ملتا ہے ابتدا ء میں ہمیشہ اویس اویس کہا کر تے تھے۔(رسالہ قدسیہ، ص 131)
کرامات
ترمیمقطب دوراں داتا گنج بخش ہجویری لاہوری فرماتے ہیں! کہ مجھے ایک واقعہ پیش آیا جس کے حل کا طریقہ دشوار ہوا۔ میں شیخ ابو القاسم گرگانی کی زیارت کے ارادے سے طوس میں پہنچا اور آپ کو مسجد میں اپنے حجرے کے اندر تنہا پایا۔ آپ اس وقت بعینہ میرے واقعہ کو ایک ستون سے ارشاد فرما رہے تھے۔ میں نے عرض کیا اے شیخ! آپ گفتگو کس سے کر رہے ہیں؟ فرمایا: اے لڑکے! اللہ تعالیٰ نے اس وقت اس ستون کو میرے ساتھ گویا کر دیا کہ اس نے مجھ سے سوال کیا جس کا میں جواب دے رہا ہوں۔
تعلیمات
ترمیمدرویش کی ضرورت : میں نے یعنی علی بن عثمان ّ(جلا لی ) نے شیخ ابو القاسم گرگانی سے مقام طوس میں سوا ل کیا کہ درویش کو کم ازکم کیا چیز لازم ہے جس سے اس کے ناموں کے ساتھ نام فقر موزوں ہو سکے فرمایا تین چیزیں کم ازکم ضروی ہی اول یہ کہ وہ اپنی کمبل پر پیوند خود لگائے تو یہ سمجھے کہ پیوند کس طرح موزوں رہے گا اور اسے کس طرح کمبل پر چسپاں کرے۔دوسری یہ ہے کہ (دل کی آواز اور عوام کی بات )سن سکے اور اس کی حقیقت کو سمجھنے کی اہلیت رکھے۔تیسری یہ کہ فقیر کا کوئی قدم زمین پر بے کا ر نہ پڑے [2]
وصال
ترمیمسفینۃ الاولیاء میں آپ کا سنہ وفات (23 صفر) 450ھ لکھا ہے۔۔ [3][4]