ابن رشد (دادا) کا نام ابو الولید محمد بن احمد بن رشد القرطبی ہے، ان کی ولادت 455ھ اور وفات 520ھ میں ہوئی- آپ کا شمار اجلہ فقہاء مالکیہ میں ہوتا ہے - مشہور سیرت نگار اور محدث امام قاضی عیاض مالکی صاحب کتاب الشفا کو آپ سے شرف تلمذ حاصل ہے، آپ کی تصانیف میں ’’ البیان والتحصیل‘‘ 20 جلد، ’’المقدمات والممہدات‘‘ 3 جلد اور’’ فتاویٰ ابن رشد‘‘ 3جلد زیادہ مشہور ہیں -
ڈاکٹر محمد علی مکی نے ’’ بدایۃ المجتہد‘‘ کو غلطی سے آپ کی طرف منسوب کر دیا ہے، حالانکہ وہ ابن رشد (فلسفی) کی ہے - جب صرف ’’ ابن رشد‘‘ لکھا جاتا ہے تو اس سے ابن رشد (فلسفی) مراد ہوتے ہیں اوران کے لیے ’’ ابن رشد الجد‘‘ لکھا جاتا ہے -
ابن رشد صاحب ’’تہافت التہافت‘‘ اور ابن رشد صاحب ’’البیان والتحصیل‘‘کو بھی عام طور پر ایک ہی سمجھ لیا جاتا ہے - حالانکہ یہ دو لوگ ہیں پہلے پوتے ہیں اور دوسرے دادا ہیں - مزے کی بات یہ ہے کہ دونوں کی کنیت ابو الولید ہے دونوں کا نام محمد ہے، دونوں کے والد کا نام احمد ہے اور دونوں قرطبی ہیں -[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. الاعلام مؤلف: خير الدين زركلی الدمشقی