ابو امیہ مخزومی کا قریش کے خاندان بنو مخزوم سے تعلق تھا پورا نام سہیل بن مغیرہ بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم تھا۔ جب حجر اسود رکھنے کا جھگڑا ہوا کہ کون رکھے گا تو ابو امیہ مخزومی نے کہا کہ تم اپنے لیے اسے فیصلہ کرنے والا مقرر کر و جو سب سے پہلے مسجد میں داخل ہو سب اس بات پر راضی ہو گئے تو رسول اللہ مسجد میں تشریف لائے۔[1]
ابو امیہ مخزومی، مکے کے دولت مند لوگوں میں سے تھے۔ جو بڑے مخیر اور فیاض تھے سفر میں جاتے تو تمام قافلہ والوں کی کفالت خود کرتے اسی لیے آپ کا لقب زاد الراکب مشہور تھا۔[2]
یہ نبی اکرم کے سسر بھی ہیں۔ ہند بنت ابی امیہ ان کی بیٹی تھیں جن سے نبی اکرم نے نکاح کیا تھا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ، ابن اثیر،حصہ اول، صفحہ70،المیزان پبلیکیشنز لاہور
  2. سیر الصحابہ ،سعید انصاری،جلد6، صفحہ 55، دارالاشاعت کراچی