ابو عمرو الدانی
ابو عمرو الدانی جو اپنے زمانے ابن الصیرفی کے نام سے معروف تھے۔ وہ اندلسی عالمِ قراءت، محدث اور مُفسّر تھے۔
ابو عمرو الدانی | |
---|---|
(عربی میں: أبو عمرو الداني) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 981ء دانیہ ، قرطبہ |
وفات | سنہ 1053ء (71–72 سال) دانیہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | قاری ، مفسر قرآن ، محدث ، معلم |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [1] |
شعبۂ عمل | قرأت ، قرآنیات ، علم حدیث |
درستی - ترمیم |
نام و نسب اور پیدائش
ترمیمابو عمرو عثمان بن سعید بن عثمان بن سعید بن عمر اموی مقام دانیہ کے باشندے تھے اس لیے نسبت میں دانی کہلاتے ہیں سنہ پیدائش 371ھ ہے۔ آپ فن قرات کے امام، عالمِ حدیث اور اسماء الرجال کے ماہر، عمدہ خطاط، جید الحفظ، ذکی اور ذبین، متقی و پرہیز گار اور مستجاب الدعوات تھے۔
حالات زندگی
ترمیم386ھ میں علم کی تحصیل شروع کی، 397ھ میں مشرق کی طرف گئے اسی سال شوال میں مصر گئے اور یہاں ایک سال قیام کیا پھر حج بیت اللہ سے مشرف ہوئے اور ماہ ذیقعدہ 399ھ میں اندلس آئے پھر 403ھ میں سرحد کی طرف نکلے اور سر قسطہ میں سات سال قیام کیا وہاں سے قرطبہ گئے اور 417ھ میں قرطبہ سے اپنے وطن دانیہ میں آئے اور آخر تک میں قیام پزیر رہے صاحب مفتاح السعادت نے آپ کا تذکرہ ان الفاظ میں کیا ہے۔ كان احد الائمة في علم القرآن در روایاتہ و تفسيرہ و معانيہ وطرقہ و اعرابہ۔ آپ علم قرآن اس کی روایت تفسیر اس کے معانی طرق اور اعراب کے امام تھے۔
ابو عمرو کے ہم عصر، محمد بن عتيق بن فرج المقرئ الطلیطلی المغامی کہتے ہیں کہ وہ مالکی المذہب تھے۔[2]
قوت حافظہ
ترمیمآپ فرماتے تھے کہ میں نے جو چیز دیکھی اسے لکھ لیا اور جو لکھا اسے حفظ کر لیا اور جو کچھ حفظ کیاہے کبھی نہیں بھولا
تصانیف
ترمیمآپ نے بہت سی کتابیں تصنیف کیں جن میں «التيسير في القراءات السبع» فن قراءت سبعہ میں بہت مشہور اور عربی مدارس میں داخل درس ہے دیگر تصنیفات یہ ہیں:
- جامع البيان في السبع
- الاقتصاد في السبع
- المقنع (یہ رسم مصحف پر ہے)
- طبقات القراء
- المحتوى في القراءات الشواذ
- السنن الواردة في الفتن وغوائلها والساعة وأشراطها
- شرح قصيدة أبي مزاحم الخاقاني، وغیرہ
وفات
ترمیمآپ نے تقریباً تہتر سال کی عمر پاکر بروز دوشنبہ 15 شوال 444ھ میں وفات پائی۔[3][4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/137800983 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 مارچ 2020
- ↑ الصلة 2/ 593
- ↑ ظفر المحصلین باحوال المصنفین،صفحہ386، دار الاشاعت کراچی
- ↑ أبو القاسم خلف بن عبد الملك ابن بشكوال (1989)۔ الصلة۔ دار الكتاب المصري، القاهرة - دار الكتاب اللبناني، بيروت۔ ISBN 977-1876-19-8