ابو غوش (انگریزی: Abu Ghosh)، عبرانی: אבו גוש‎‎) اسرائیل میں ایک عرب اسرائیلی لوکل کونسل ہے۔ یہ کونسل یروشلم کے مغرب میں 10 کلومیٹر (6.2 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ کونسل سطح سمندر سے 610–720 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ اس کونسل کا موجودہ نام اسی قبیلے کے نام پر رکھا گیا ہے، جبکہ قدیم نام "قریۃ العناب" (انگوروں کا شہر) ہے۔ [2]


  • אבו גוש • אַבּוּ ע'וֹשׁ
  • أبو غوش
ابو غوش
پرچم
160/134 PAL
قیام7000 قبل از مسیح (ابتدائی سیٹلمنٹ)
16ویں صدی (قبیلہ ابو غوش کا ارتقا)
حکومت
 • قسممقامی کونسل
رقبہ
 • کل2,500 دونم (2.5 کلومیٹر2 یا 600 ایکڑ)
آبادی (2015)[1]
 • کل6,978

تاریخ

ترمیم

قبل از تاریخ

ترمیم

ابو غوش اسرائیل کی قدیم ترین مساکن میں سے ایک ہے۔[2]

بائبل دور

ترمیم

ابو غوش کا قدیم عربی نام "قریۃ العناب" (انگوروں کا شہر) ہے، اس کی بنیاد ایک بائبلی شہر قریات یارم ہے، جسے انگریزی میں (انگریزی: Kiriath-jearim) اور عبرانی زبان میں جس کا مطلب "لکڑیوں کا شہر" ہے۔[2]

رومی و ابتدائے اسلام دور

ترمیم
 
رومی انسکرپشن، ابو غوش

رومی فوج کا لیگیو ایکس فرٹینسس نے ابو غوش میں تیسری صدی عیسوی کے اختتام تک اس کونسل میں رہائش رکھی۔[2]

1047ء میں ناصر خسرو جب رملہ سے یروشلم کی طرف سفر کر رہا تھا تو وہ اس کونسل سے گذرا۔

اسرائیلی دور

ترمیم
 
ہارل بریگیڈ عربوں کے ساتھ ابو غوش میں : 1948

1948ء کی عرب اسرائیلی جنگ کے دوران میں ہارل بریگیڈ کے صدر دفتر کا مسکن یہی ابو غوش تھا۔[3]

مقامی حکومت

ترمیم

ابو غوش میں لوکل کونسل (اسرائیل) کی حکومت ہے اور یہ ضلع یروشلم کا ایک حصہ ہے۔ اس کونسل کا موجودہ میئر سلیم جابر ہے۔ اسرائیلی سنٹرل بیورو کی شماریات کے مطابق 2015 میں ابوغوش کی آبادی 6,978 ہے۔[1]

چامتز تہوار

ترمیم

1997 سے ابو غوش کے جابر حسین، جو ایک مسلم عرب اسرائیلی ہوٹل کے مینیجر ہیں، انھوں نے اسرائیلی چیف ربی سے ایک معاہدہ کے تحت چامتز کی ریاست خرید رکھی ہے۔ 2009 میں حسین نے 150ملین امریکی ڈالر مالیت کی چامتز کی زمین کے لیے 4,800 امریکی ڈالر (تقریباً 20,000 شیکلز) کی رقم جمع کرا رکھی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "List of localities, in Alphabetical order" (PDF)۔ Israel Central Bureau of Statistics۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2016 
  2. ^ ا ب پ ت شیرون، 1997, pp. 3-13
  3. Adullam: `veshavu banim ligevulam`، Heally Gross, Jerusalem 2014, p. 19 (Hebrew)