ابولولو فیروز
پیروز نهاوندی یا فیروز جسے ابولؤلؤ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کا اصل تاریخی تعارف خلیفہ دوم عمر بن خطاب کو شہید کرنے کا ہے۔ وہ نہاوند شہر کا ایک مشہور اور ماہر ترین بڑھئی تھا۔ اس نے خلیفہ دوم کو شہید کرنے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔
ابولولو فیروز | |
---|---|
(فارسی میں: پیروز نهاوندی) | |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | نہاوند ، کاشان |
وفات | 3 نومبر 644ء مدینہ منورہ ، کاشان |
وجہ وفات | استنزاف |
طرز وفات | خود کشی |
عملی زندگی | |
پیشہ | فوجی ، ہنر مند ، لوہار ، قاتل |
پیشہ ورانہ زبان | پہلوی زبان ، عربی |
ملازمت | مغیرہ ابن شعبہ |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | قادسیہ کی لڑائی |
درستی - ترمیم |
پیروز نهاوندی یا فیروز جسے ابولؤلؤ اور باباشجاع الدین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے رستم فرخ زاد کی زیر کمان ایرانی مجوسی فوج کا سپاہی تھا اور جنگ قادسیہ (نہاوند) میں ساسانی فوج کی شکست کے بعد غلام کے طور پر مدینہ لایا گیا- سن 23 ہجری میں مسجد نبوی میں دوران نماز اس نے سیدنا عمر رضی اللہ تعالی عنہ پر خنجر سے وار کیا- سیدنا فاروق اعظم کی شہادت کے بعد اسے قصاص میں قتل کیا گیا- عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ابو لولوہ مجوسی اور آتش پرست تھا۔اس کے بارے میں آتا ہے کہ ایک عمدہ لوہار اور بڑھئی تھا- اس کے نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا تعلق نہاوند سے تھا- فیروز مجوسی کا مزار قم سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر کاشان - فنس روڈ پر واقع ہے- یہ گیارہویں صدی کے شاہانہ انداز میں تعمیر کی گئی عمارت ہے جو مرکزی ہال، صحن اور نیلے کلر کی ایرانی ٹائلوں سے مزین مخروطی گنبد پر مشتمل ہے- اس کی درست تاریخ بنیاد تو نہیں معلوم مگر چودھویں صدی کے آخری نصف میں اسے پوری طرح بحال کر دیا گیا تھا اور اس پر نیا لوح تربت لگایا گیا تھا-
شیعہ اسے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کو قتل کرنے کے عوض بابا شجاع الدین (دین کا بہادر سپوت) کا اعزاز دیتے ہیں- حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کا دن آج بھی ایران کے دور دراز کے قصبات میں فیروز نہاوندی کی عظمت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو کچھ سال پہلے تک تمام شہروں میں جشن عمر کشی کے نام سے منایا جاتا تھا جو عرب ممالک کے احتجاج پر حکام نے بند کروادیا.
2010 میں مسلمان علما کی عالمی تنظیم نے اپیل کی کہ فیروز مجوسی کے مقبرے کو مسمار کر دیا جائے- مگر ایرانی حکومت نے ماننے سے انکار کر دیا- اس کے بعد جامعہ الازہر نے بھی اس مقبرے کو گرانے کا مطالبہ کیا اور ایرانی حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کردیے- چنانچہ ایران حکومت اس مزار کو بند کرنے پر مجبور ہو گئی اور اس کی جگہ مقامی پولیس کا ہیڈ کورٹر بنادیا گیا-
تعارف
ابولولو فیروز کو پیر نہاوندی بھی کہا جاتا ہے وہ عمر بن خطاب کا قاتل تھا، وہ ایرانی الاصل اور مغیرہ بن شعبہ کا غلام تھا۔ اس نے مدینہ منورہ میں عمر بن خطاب کو خنجر سے وار کرکے شہید کیا۔[1]
نام اور اصلی وطن
ابو لؤلؤہ کا اصلی نام فیروز نہاوندی تھا، مغیرہ بن شعبہ کا غلام تھا، ابو لؤلؤہ اس کی کنیت تھی، اردو بولنے والے اسے ابولولو فیروز کہتے ہیں، لیکن اس کا اصلی نام فیروز نہاوندی اور کنیت ابولؤلؤہ تھی۔
رومیوں کی ایرانیوں سے جنگ میں اسے اسیر بنا لیا گیا اور جب مسلمانوں کی رومیوں سے جنگ ہوئی تو مسلمانوں نے اسے اپنا قیدی بنا لیا، یہ اسیر اور غلام مغیرہ بن شعبہ کے حصے میں آیا۔
ابو لولو کی ناراضی کا سبب
ابو لولو کا مالک اس سے بہت زیادہ پیسے لیتا تھا۔ اس نے خلیفہ دوم عمر بن خطاب سے شکایت کی۔ عمر فاروق نے بات سن کر جواب دیا کہ تمھارے ہنر کے مقابلے میں یہ زیادہ پیسے نہیں ہیں۔ اس پر ابولولو نے کہا کہ وہ عمر فاروق کے لیے بھی ایک چکی بنائے گا۔ عمر فاروق نے اپنے ساتھیوں کو کہہ دیا کہ اس نے مجھے قتل کی دھمکی دی ہے لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
اہل تشیع و اہل سنت کے نزدیک
شیعوں کا نظریہ
شیعہ علما نے اپنی کتابوں میں لکھا ہے کہ ابو لولوہ مسلمان تھا اور امیر المومنین علی بن ابی طالب کے شیعوں میں سے تھا۔[2] جبکہ ذہبی نے المختصر فی الرجال میں کہا ہے کہ ابو لولوہ عبد اللہ بن ذکوان کا بھائی تھا، عبد اللہ ثقہ اور حدیث میں قابل اعتبار اور اہل مدینہ کے بزرگ محدثین اور فقہا میں سے تھے۔ اور پھر عمر بن خطاب کے فرزند عبید اللہ نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ابو لولوہ کی بیٹی کو قتل کر دیا، امیر المومنین علی اور مقداد اور دیگر صحابہ نے ابو لولوہ کے قتل کا قصاص لینے کے لیے عثمان بن عفان سے مطالبہ کیا لیکن انھوں نے قصاص لینے سے انکار کر دیا ۔[3]
سنیوں کا نظریہ
اہل سنت کے نزدیک ابو لولوہ اپنے اصلی دین آتش پرستی پر قائم تھا۔ اس کے لیے وہ عبد اللہ بن عباس کا قول مرسلا نقل کرتے ہیں (روی عن ابن عباس: کان ابو لولوہ مجوسیا) ابن عباس سے روایت ہے کہ ابو لولوہ مجوسی اور آتش پرست تھا۔ اس کے مسلمان یا کافر کا فیصلہ نہ بھی ہو لیکن یہ بات طے ہے کہ وہ ایک غلام، ایک منافق اور قاتل تھا۔
حوالہ جات
- ↑ "شہادتِ عمر فاروق"۔ 18 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2016
- ↑ دیکھیے سفینۃ البحار، میرزا عبد اللہ قمی، ج7،ص559
- ↑ دیکھیے، تاریخ الطبری، ج3،ص302