الظافر
(ابو منصور اسماعیل الظافر لاعداء اللہ سے رجوع مکرر)
ابو منصور اسماعیل الظافر لاعداء اللہ دولت فاطمیہ کا بارھواں خلیفہ 544ھ تا 549ھ، حافظ کے انتقال کے بعد اس کی وصیت کے مطابق اس کا سب سے چھوٹا بیٹا سولہ سالہ اسمعیل خلیفہ بنا اور اس کو ظافر لاعداء اللہ کا لقب دیا گیا۔ اس کی کمسنی کہ وجہ سے حافظ نے وصیت کی تھی کہ ابن مصال وزارت کا کام سر انجام دے۔ لیکن ابن السلا اس انتظام سے ناراض ہو گیا۔ جس وقت ابن السلا کسی باغی کی تلاش میں قاہرہ سے باہر گیا ابن السلا نے ابن مصال کو معزول کر کے خود وزارت سنبھال لی۔ ابن السلا کو عباس نے قتل کیا اور خود وزیر بن گیا۔ ظافر عیش و عشرت کا شوقین تھا اس کو عباس نے 549ھ میں قتل کر دیا گیا ۔[2]
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | 23 فروری 1133ء قاہرہ |
|||
وفات | 15 اپریل 1154ء (21 سال) قاہرہ |
|||
وجہ وفات | قتل | |||
طرز وفات | قتل | |||
شہریت | دولت فاطمیہ | |||
اولاد | فائز بدين الله | |||
والد | الحافظ | |||
خاندان | فاطمی | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | سیاست دان [1]، خلیفہ | |||
پیشہ ورانہ زبان | عربی | |||
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://pantheon.world/profile/person/Al-Zafir
- ↑ ڈاکٹر زاہد علی۔ تاریخ فاطمین مصر