ابو منصور ماتریدی
محمد ابو منصور امام ماتریدی ( 853ء-944ء )
ابو منصور ماتریدی | |
---|---|
(عربی میں: أبو منصور محمد بن محمد بن محمود الماتريدي السمرقندي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 852ء [1] |
وفات | سنہ 944ء (91–92 سال)[2][3][1][4][5] سمرقند |
شہریت | دولت عباسیہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | فقیہ ، متکلم ، مفسر قرآن ، فلسفی ، متصوف |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [6] |
شعبۂ عمل | اسلامی الٰہیات ، علم کلام ، تفسیر قرآن ، اصول فقہ |
کارہائے نمایاں | کتاب توحید ، تفسیر ماتریدی |
درستی - ترمیم |
نام ونسب
ترمیمپورا نام محمد بن محمد بن محمود ابو منصور ماتریدی سمرقندی حنفی ہے اسلامی فقہ قرآنی تفسیر کے ایک مشہور عالم تھے۔ امام ماتریدی مذہب اہلسنت ماتریدیہ کے بانی ہیں آپ اپنے دور کے علما کرام کے درمیان ایک اعلی مقام کے حامل ہیں_ امام ابو الحسن اشعری کے ہم اثر تھے۔
۔
ولادت
ترمیمآپ کی تاریخ ولادت کے متعلق کوئی متعین تاریخ تونہیں ملتی مگر علما کرام نے لکها ہے کہ آپ کی ولادت عباسی خلیفہ المتوكل کے عہد میں ہوئی، سمرقند کے قریب ماترید میں پیدا ہوئے۔
ماتریدی نسبت
ترمیمماتریدی نسبت ہے ماترید کی طرف اور یہ سمرقند ماوراء النهر میں ایک مقام کا نام ہے ،
القابات
ترمیمامام أبو منصور الماتريدي کوبهی علما امت نے "امام الہدى" و "امام المتكلمين" و "امام اہل سنت " وغير القابات سے یاد کیا ،اسلامی الہیات، تفسیر قرآن اور اسلامی فقہ مہارت رکھتے۔
اساتذہ
ترمیمان کے اساتذہ ابو نصر العياضی ابو بكر الجوزجانی، امام ابو سليمان موسى بن سليمان الجوزجانی، نصير البلخی ،محمد بن مقاتل الرازی ہیں آپ نے جن مشائخ سے علم حاصل کیا ان سب کی سند امام اعظم ابو حنيفہ النعمان سے ملتی ہے۔
علمی حیثیت
ترمیمآپ علوم قران ،اصول فقہ ،علم كلام وعقائد کے بے مثال ومستند امام ہیں اور آپ کی پوری زندگی حمایت اسلام ونصرت عقيدة اہلسنت والجماعت سے عبارت ہے، اورآپ بالاتفاق اہلسنت والجماعت کے امام جلیل محافظ عقائد اہلسنت قرار پائے، معتزلہ اوردیگر فرق ضالہ کا اپنی مناظرات ومحاورات میں اور تصنیفات وتالیفات میں بھرپور رد وتعاقب کیا اور تمام عمر عقائد اہلسنت کی حفاظت وصیانت وتبلیغ وتشہیرکی۔
تالیفات
ترمیم- التوحيد
- اوہام المعتزلہ
- الرد على القرامطہ
- مآخذ الشرائع اصول الفقہ
- كتاب الجدل
- تأويلات القرآن
- (تفسير الماتريدی) تأويلات اہل السنہ
- شرح الفقہ الاكبر منسوب امام ابو حنيفہ
وفات
ترمیمصاحب كتاب "كشف الظنون" نے ذکرکیا ہے کہ آپ کی وفات ( 332ھ ) میں ہوئی ہے، دیگر کئی مؤرخين نے سنہ وفات ( 333ھ ) بھی لکھی عبد الله القرشی نے بهى "الفوائد البھیہ" میں سنہ وفات ( 333ھ) 944ء ہے اور آپ کی قبرسمرقند میں ہے۔[7] امام اہل سنت پر اللہ کی بیشمار رحمتیں ہوں اور ان کے صدقے میں ہماری مغفرت فرمائے آمین
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب http://www.persee.fr/doc/rhr_0035-1423_1972_num_181_2_9839 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 مارچ 2017
- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/11908581X — اخذ شدہ بتاریخ: 13 مئی 2021 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb13185748j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Vatican Library VcBA ID: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=8034&url_prefix=https://opac.vatlib.it/auth/detail/&id=495/34784 — بنام: Muḥammad ibn Muḥammad Māturīdī
- ↑ عنوان : Абу Мансур аль-Матуриди — Vatican Library VcBA ID: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=8034&url_prefix=https://opac.vatlib.it/auth/detail/&id=495/34784 — بنام: Muḥammad ibn Muḥammad Māturīdī
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb13185748j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ التوحيد مؤلف: ابو منصور ماتريدی ناشر: دار الجامعات المصریہ اسكندریہ