سمرقند

وسط ایشیائی قدیم تاریخی شہر

سمرقند ازبکستان کا دوسرا سب سے بڑا شہر اور صوبہ سمرقند کا دار الحکومت ہے۔ سمرقند زمانہ قدیم سے چین اور مغرب کے درمیان شاہراہ ریشم کے وسط میں واقع اسلامی تعلیم اور تحقیق کے مرکز کے طور پر جانا جاتا رہا ہے۔ آج بھی شہر میں واقع بی بی خانم مسجد اس کی اہم ترین عمارتوں میں شمار ہوتی ہے۔


Samarqand • سمرقند
Registan square Samarkand.jpg
Mosque Bibi Khanum (5).JPG
Gur-e Amir - Exterior views 998.JPG
Mausolées du groupe central (Shah-i-Zinda, Samarcande) (6009956484).jpg
Samarkand Shah-i Zinda general view.JPG
Samarkand
مہر
Samarkand is located in ازبکستان
Samarkand
Samarkand
ازبکستان میں سمرقند
متناسقات: 39°42′N 66°59′E / 39.700°N 66.983°E / 39.700; 66.983متناسقات: 39°42′N 66°59′E / 39.700°N 66.983°E / 39.700; 66.983
ملکFlag of Uzbekistan.svg ازبکستان
ازبکستان کے صوبےسمرقند صوبہ
Settledآٹھویں صدی قبل از مسیح
حکومت
 • قسمCity Administration
 • Hakim (Mayor)Erkinjon Turdimov
رقبہ
 • شہر108 کلومیٹر2 (42 میل مربع)
بلندی702 میل (2,303 فٹ)
آبادی (2018)
 • شہر530,000
 • کثافت4,900/کلومیٹر2 (13,000/میل مربع)
 • میٹروMore 1,000,000
منطقۂ وقت  (UTC+5)
پوسٹ کوڈ140100
ویب سائٹwww.samshahar.uz

سمرقند میں درجنوں خوبصورت مزار ہیں جن میں بادشاہ تیمور لنگ، ماہر فلکیات الغ بیگ اور قثم ابن عباس شامل ہیں۔ قثم جنھیں ازبکستان میں زندہ پیر کے نام سے جانا جاتا ہے وہ حضرت محمد کے چچازاد بھائی عباس کے بیٹے تھے اور اس علاقے میں انھوں نے ہی پہلے پہل اسلام سے لوگوں کو متعارف کرایا۔

"ریگستان" قدیم شہر کے مرکز میں واقع تھا۔ 2,750 سال قدیم اس شہر کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔ سمرقند کی روٹیاں بہت مشہور ہیں اور یہاں آنے والے سیاح یہاں سے بڑی تعداد میں روٹیاں بطور تحفہ لے کر جاتے ہیں۔

وجہ تسمیہترميم

سمرقند کا نام قدیم فارسی کے الفاظ "اسمارا"، بمعنی پتھر یا چٹان اور "قند" بمعنی قلعہ یا قصبہ کا مرکب ہے، جس کا مطلب ہے چٹانی قلعہ۔[1]

آبادیترميم

1939ء میں سمرقند کی آبادی 1,34,346 تھی۔ 2008ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 596,300 ہے۔ زیادہ تر آبادی فارسی بولنے والے تاجکوں پر مشتمل ہے۔ بخارا کے ساتھ ساتھ سمرقند وسطی ایشیا میں تاجکوں کا ایک تاریخی مرکز ہے۔

جڑواں شہرترميم

یہ شہر قدیم خراسان کے عظیم شہر تھے:

دیگر جڑواں شہرترميم

ایوان تصویرترميم

حوالہ جاتترميم

  1. Room، Adrian (2006). Placenames of the World: Origins and Meanings of the Names for 6,600 Countries, Cities, Territories, Natural Features and Historic Sites (ایڈیشن 2nd edition). London: McFarland. صفحات 330. ISBN 0786422483. Samarkand. City, southeastern Uzbekistan. The city derives its name from that of the former Greek city here of Marakanda, captured by Alexander the Great in 329 B.C.. Its own name derives from the Old Persian asmara, "stone", "rock", and Sogdian kand, "fort", "town".