ابن رشد (دادا) کا نام ابو الولید محمد بن احمد بن رشد القرطبی ہے، ان کی ولادت 455ھ اور وفات 520ھ میں ہوئی- آپ کا شمار اجلہ فقہاء مالکیہ میں ہوتا ہے - مشہور سیرت نگار اور محدث امام قاضی عیاض مالکی صاحب کتاب الشفا کو آپ سے شرف تلمذ حاصل ہے، آپ کی تصانیف میں ’’ البیان والتحصیل‘‘ 20 جلد، ’’المقدمات والممہدات‘‘ 3 جلد اور’’ فتاویٰ ابن رشد‘‘ 3جلد زیادہ مشہور ہیں -
ڈاکٹر محمد علی مکی نے ’’ بدایۃ المجتہد‘‘ کو غلطی سے آپ کی طرف منسوب کر دیا ہے، حالانکہ وہ ابن رشد (فلسفی) کی ہے - جب صرف ’’ ابن رشد‘‘ لکھا جاتا ہے تو اس سے ابن رشد (فلسفی) مراد ہوتے ہیں اوران کے لیے ’’ ابن رشد الجد‘‘ لکھا جاتا ہے -
ابن رشد صاحب ’’تہافت التہافت‘‘ اور ابن رشد صاحب ’’البیان والتحصیل‘‘کو بھی عام طور پر ایک ہی سمجھ لیا جاتا ہے - حالانکہ یہ دو لوگ ہیں پہلے پوتے ہیں اور دوسرے دادا ہیں - مزے کی بات یہ ہے کہ دونوں کی کنیت ابو الولید ہے دونوں کا نام محمد ہے، دونوں کے والد کا نام احمد ہے اور دونوں قرطبی ہیں -[3]

ابو ولید بن رشد

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش نومبر1058ء [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 8 دسمبر 1126ء (67–68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ الٰہیات دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/102413665 — اخذ شدہ بتاریخ: 8 مارچ 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/192122 — بنام: Muḥammad ibn Aḥmad Ibn Rushd — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. الاعلام مؤلف: خير الدين زركلی الدمشقی