ابھیلاشا کماری (پیدائش 23 فروری 1956ء) فی الحال 23 مارچ 2019ء سے بھارت کی لوک پال کمیٹی کی جوڈیشل رکن ہیں۔ [4] وہ ایک سابق جج ہیں جنھوں نے 2006ء سے 2018ء تک گجرات ہائی کورٹ میں خدمات انجام دیں اور 2018ء میں منی پور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ 17 مئی 2018ء سے 23 مارچ 2019ء تک بھارت کی ریاست گجرات کے انسانی حقوق کمیشن کی چیئرپرسن تھیں۔

ابھیلاشا کماری
معلومات شخصیت
پیدائش 23 فروری 1956ء (68 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت [1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد ویربھدر سنگھ [2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی اندر پرستھ کالج برائے نسواں، دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ وکیل [1]،  منصف [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

ابھیلاشا کماری 23 فروری 1956ء [5] کو ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی ویربھدرا سنگھ اور ان کی پہلی بیوی رتن کماری کے ہاں پیدا ہوئیں۔ وہ چار بہنوں اور ایک بھائی میں سب سے بڑی ہے۔ اس نے اپنی ابتدائی تعلیم لورٹو کانونٹ، تارا ہال، شملہ میں مکمل کی۔ [5] جس کے بعد اس نے اندر پرستھ کالج، دہلی یونیورسٹی سے انگریزی میں بی اے اور ہماچل پردیش یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا سے ایل ایل بی کیا۔ [5]

عملی زندگی ترمیم

ابھیلاشا کماری نے 26 مارچ 1984ء کو بطور وکیل اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ [5] اور ہماچل پردیش ہائی کورٹ اور ہماچل پردیش ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل میں مشق کی۔ وہ 1995ء سے 2002ء تک مرکزی حکومت کی ایڈیشنل اسٹینڈنگ کونسل اور مارچ 2003ء سے دسمبر 2005ء تک ہماچل پردیش کی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی حیثیت سے رہیں۔ [5]

انھوں نے 9 جنوری 2006ء سے 7 فروری 2018ء تک گجرات ہائی کورٹ میں جج کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد وہ 9 سے 22 فروری 2018ء تک صرف تیرہ دنوں کے لیے منی پور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بنیں، جب وہ ریٹائر ہوئیں۔ وہ 17 مئی 2018ء سے بھارت کی ریاست گجرات کے انسانی حقوق کمیشن کی چیئرپرسن ہیں۔

انھیں 23 مارچ 2019ء کو 3 دیگر عدالتی ارکان کے ساتھ لوک پال کمیٹی کی جوڈیشل رکن مقرر کیا گیا تھا۔ [4]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ High Court of Gujarat — اخذ شدہ بتاریخ: 17 ستمبر 2018
  2. Justice Abhilasha Kumari promoted — اخذ شدہ بتاریخ: 17 ستمبر 2018
  3. वीरभद्र की बेटी जस्टिस अभिलाषा कुमारी बनेंगी HC की चीफ जस्टिस — اخذ شدہ بتاریخ: 17 ستمبر 2018
  4. ^ ا ب "Lokpal: Meet the men and women who will probe corruption"۔ qrius.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2019 
  5. ^ ا ب پ ت ٹ "High Court of Gujarat"۔ gujarathighcourt.nic.in (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2018