ابھیمنیو
ابھیمنیو (انگریزی: Abhimanyu) قدیم دیو مالائی داستان مہا بھارت کا میں ایک کردا رہے۔ ابھیمنیو مشہور تیر انداز ارجن اور شری کرشن مہاراج کی بہن سوبھدرا کا بیٹا تھا۔ اگرچہ اس نے عسکری تربیت شری کرشن سے حاصل کی تھی لیکن بہت سی جنگی چالیں پیدائش سے پہلے ہی رحم مادر میں سیکھ چکا تھا کیونکہ جب ارجن اپنی بیوی سوبھدرا کو سٹریٹجک ٹریننگ دیتا تھا تو ابھیمنیو بھی اسے یاد کر لیتا تھا۔ یوں اسے سب "یدھ ویو" ازبر تھے سوائے "چکر ویو" کے جو اسے بنانا تو آتا تھا لیکن اس سے نکلنے کا طریقہ معلوم نہیں تھا ۔۔۔۔ جب ارجن سوبھدرا کو چکر ویو بنانے کا طریقہ بتا رہا تھا تو سوبھدرا سنتے سنتے سو گئی اور یوں ارجن بھی چکر ویو توڑنے کا طریقہ بتائے بغیر سو گیا اور ابھیمنیو کی تربیت میں محض ایک کمی رہ گئی اور یہی کمی میدان جنگ میں اس کی موت کا سبب بن گئی۔
Uttaraa pleads to Abhimanyu as he leaves for the war | |
خاندان | ارجن (Father) سبھدرا (Mother) |
---|---|
شریک حیات | Uttara |
اولاد | Parikshit |
حوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر ابھیمنیو سے متعلق تصاویر