ابی سلوم (عبرانی: אַבְשָלוֹם ؛ مطلب: یہ باپ سلامتی ہے) داؤد بادشاہ کے تیسرے اور لاڈلے بیٹے تھے۔

ابی سلوم
ابی سلوم کی موت

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1009 ق مء[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الخلیل  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 978 ق مء[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
افرائیم کا جنگل[2]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت اسرائیل  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد تمر[3]  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
والد داؤد  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خاندان آل داؤد  ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ حاکم،  قاتل  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان توراتی عبرانی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ابی سلوم کو قتل کرکے درخت سے بذریعہ بالوں کے لٹکا دیا گیا۔


وہ جسور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہ سے پیدا ہوئے۔[4] ایک خاندانی جھگڑے کی بنا پر ابی سلوم نے اپنے بھائی امنون کا قتل کر دیا تھا۔[5] اس لیے انھیں اپنے نانا تلمی کے ہاں پناہ لینی پڑی۔ وہ وہاں تین برس تک رہے۔ داؤد کی فوجوں کے سپہ سالار یوآب کی سفارش پر داؤد نے انھیں معاف کر دیا اور وہ واپس یروشلم آ گئے۔[6] پھر وہ اپنے والد داؤد کا تخت چھیننے کی کوشش کرنے لگے۔ وہ لوگوں کی خوشامد کر کے اُن کے منظورِ نظر بن گئے۔[7] پھر انھوں نے حبرون میں اپنے بادشاہ ہونے کا اعلان کر دیا۔ اکثر لوگوں نے ابی سلوم کی پیروی کی یہاں تک کہ داؤد بادشاہ کو یروشلم سے بھاگنا پڑا۔ لیکن بعد میں ابی سلوم کو ایک جنگ میں شکست ہوئی کیونکہ انھوں نے داؤد کے دوست حُوسی کی بُری صلاح پر عمل کیا۔ اور یوآب نے اُن کو قتل کر دیا۔[8] وہ خود پسند اور کم ظرف انسان تھے۔ اس لیے اچھے بادشاہ ثابت نہ ہوئے۔ اُن کے لیے داؤد کا نوحہ مشہور ہے۔[9]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب http://timeline.biblehistory.com/event/absalom
  2. فصل: 18 — مصنف: جاد (نبی) اور ناتن — عنوان : ΒΑΣΙΛΕΙΩΝ Β
  3. فصل: 14 — مصنف: جاد (نبی) اور ناتن — عنوان : ΒΑΣΙΛΕΙΩΝ Β — باب: 27
  4. 2 سموئیل 3:3
  5. 2 سموئیل باب 13
  6. 2 سموئیل باب 14
  7. 2 سموئیل باب 15 آیت 1 تا 6
  8. 2 سموئیل باب 18
  9. 2 سموئیل باب 18 آیت 33