اتل اگنی ہوتری
اتل اگنی ہوتری (پیدائش 8 جولائی 1970) ایک بھارتی اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار ہیں۔ انھوں نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز بطور اداکار کیا، 2فلموں کی ہدایت کاری کی اور فلم پروڈیوسر کے طور پر کامیابی حاصل کی۔ وہ اپنی پہلی فلم سر (1993ء) کے لیے مشہور ہیں جو ان کے کیریئر کی سب سے قابل ذکر فلم تھی اور اس میں انھیں مرکزی کردار کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ ان کی دیگر قابل ذکر فلمیں آتش: فیل دی فائر (1994ء) اور کرانتی ویر (1994ء) تھیں۔
اتل اگنی ہوتری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 جولائی 1970ء دہلی, بھارت[1] |
شہریت | بھارت |
زوجہ | الویرا خان اگنی ہوتری (شادی. 1996)[1] |
اولاد | 2 |
عملی زندگی | |
پیشہ |
|
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
اگنی ہوتری کی شادی پروڈیوسر/ڈیزائنر الویرا خان اگنی ہوتری سے ہوئی ہے۔ اس کی ایک بہن بھی ہے۔ ان کی اہلیہاسکرپٹ رائٹر سلیم خان کی بیٹی اور اداکار سلمان خان ، ارباز خان اور سہیل خان کی بہن ہیں۔ [2] ان کا پہلا بچہ آیان اگنی ہوتری 12 جون 1998ء کو پیدا ہوا اور ان کی بیٹی علیزے اگنی ہوتری 21 ستمبر 2000ء کو پیدا ہوئیں۔ [3]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب
- ↑ Biswadeep Ghosh (2004)۔ Hall of fame, Salman Khan۔ Magna Books۔ صفحہ: 31۔ ISBN 978-81-7809-249-2
- ↑ "ABOUT ATUL AGNIHOTRI"۔ Oneindia۔ 12 جولائی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2009