احتشام الدین
احتشام الدین Ehteshamuddin(پیدائش: 04 ستمبر 1950ءلاہور، پنجاب) ایک پاکستانی کرکٹر ہے۔[1]جنھوں نے 5 ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ احتشام الدین سیدھے ہاتھ کے بلے باز اور رائٹ آرم فاسٹ میڈیم بولر تھے۔ انھوں نے پاکستان کے علاوہ لاہور' نیشنل بینک' پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز' پنجاب' پنجاب یونیورسٹی اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی طرف سے بھی میچوں میں حصہ لیا۔
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | لاہور، پاکستان | 4 ستمبر 1950|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 81) | 21 نومبر 1979 بمقابلہ بھارت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 26 اگست 1982 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: [1] |
ٹیسٹ کرکٹ میں آمد
ترمیم80-1979ء کے سیزن میں احتشام الدین نے بھارت کیخلاف بنگلور کے میدان پر اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا یہاں دونوں اننگز میں وہ کوئی رنز نہ بنا سکے مگر باولنگ میں 52/2 کے ساتھ ایک کیچ بھی پکڑا گنڈاپا وشوا ناتھ ان کی پہلی ٹیسٹ وکٹ بنے جسے انھوں نے وسیم باری کے ہاتھوں آوٹ کروایا اسی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں کانپور کے مقام پر انھوں نے 6 بھارتی کھلاڑیوں کو دھول چٹائی پہلی اننگ میں بھارت کی ٹیم محض 162 رنز بنا سکی جس میں احتشام الدین نے 47/5 سے قابل ذکر زک پہنچائی تھی اور دوسری باری میں صرف ایک وکٹ ان کے حصے مین ہی جمع ہو سکی کولکتہ کے تیسرے ٹیسٹ میں بھی وہ وکٹوں کے لیے پیاسے ثابت ہوئے
اعداد و شمار
ترمیماحتشام الدین نے 5 ٹیسٹ میچوں کی 3 اننگز میں 1 دفعہ ناٹ آئوٹ رہ کر 2 رنز بنائے۔ جبکہ 134 فرسٹ کلاس میچوں کی 146 اننگز میں 52 دفعہ ناٹ آئوٹ رہ کر 83 کے زیادہ سے زیادہ سکور کے ساتھ انھوں نے 11.46 کی اوسط حاصل کی۔ اسی طرح بولنگ کے شعبے میں انھوں نے 375 رنز دے کر 16 ٹیسٹ وکٹیں اپنے قبضے میں کیں۔ 47/5 ان کی کسی ایک اننگ میں بہترین بولنگ اور 87/6 ان کی کسی ٹیسٹ میں بہترین بولنگ تھی۔ بولنگ میں ان کی اوسط 23.43 رہی۔ ایک دفعہ اننگ میں 4 اور ایک دفعہ اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فرسٹ کلاس میچوں میں 10470 رنز دے کر انھوں نے 507 وکٹیں اپنے نام کیں۔ 9/124 ان کی کسی ایک اننگ میں بہترین بولنگ تھی جس کے ذریعے انھوں نے 20.65 کی قابل قدر اوسط حاصل کی۔ 37 دفعہ کسی ایک اننگ میں پانچ اور 8 دفعہ کسی میچ میں 10 وکٹوں کے مالک بنے[2]
ریٹائرمنٹ کے بعد
ترمیمکرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد احتشام الدین نے بطور ریفری اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انھوں نے 13 فرسٹ کلاس میچوں کو سپروائز کیا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Ehteshamuddin"
- ↑ https://www.espncricinfo.com/player/ehteshamuddin-40067
پیش نظر صفحہ سوانح پاکستانی کرکٹ سے متعلق سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |