احساس محرومی ایک انسانی کیفیت ہے جو کسی بھی احساس محرومی کے مریض میں جذبات، کسی پریشانی یا غصے کے نتیجے میں واقع ہوتی ہے۔

تفصیلات

ترمیم

احساسِ محرومی وہ دماغی یا ذہنی ناخوشگوار کیفیت ہے جو اپنے مقصد یا خواہشات کے پورا نہ ہونے پر محسوس کی جاتی ہے۔ اپنا مقصد حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا، حالات کے ناسازگار ہونے سے یا اپنی شخصی کوتاہیوں یا نا اہلیوں کے سبب سے یا کسی ذہنی اُلجھن یا کشمکش کے نتیجے میں ہوتا ہے۔ اِس کیفیت میں کوفت کے علاوہ احساس کمتری و شکست خوردگی میں بھی اِضافہ ہوتا ہے۔ انسانی زندگی دراصل اِس کے ماحول سے مقابلہ کی ایک لامتناہی کشمکش ہے۔ بعض لوگ اپنے مقاصد میں با آسانی کامیاب ہوجاتے ہیں اور بعض مایوسیوں کا مسلسل شکار ہوتے رہتے ہیں۔ چھوٹی بڑی مایوسیاں روزانہ پیش آتی رہتی ہیں، جیسے کہ: ٹرین کا وقت پر نہ آنا، بچوں کی نافرمانبرداری، امتحانات میں ناکامی، اہم کاغذات کی گمشدگی وغیرہ۔ اِن مایوسیوں کا اثر بعض شخصیات پر زیادہ اور بعض پر کم پڑتا ہے۔ جو لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں، وہ ایک ذہنی تناؤ کی کیفیت میں رہا کرتے ہیں اور اِس کی وجہ سے وہ متعدد امراض مثلاً بلند فشار خون، خون کا طبعی دباؤ کم یا زیادہ ہونا یا جلد کے امراض اور دمہ پیدا ہوتے ہیں۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. جامع اردو انسائیکلوپیڈیا، جلد 7، صفحہ 18۔ مطبوعہ دہلی، 2004ء