احمد امین نے جولائی 2021ء میں ایک ٹانگ پر بیس پائونڈ وزن اٹھا کر تیس سیکنڈ میں 39 پش اپس لگائے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ پاکستان کے مارشل آرٹس کھلاڑی احمد ندیم بودلہ نے تیرھواں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا جس کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی منظوری دیدی۔


احمد امین بودلہ نے رواں سال مارچ کے مہینے میں بیس پائونڈ وزن اٹھا کر ایک ٹانگ کے ذریعے تیس سیکنڈ میں انتالیس پش اپس لگا کر بھارتی اتھلیٹ راج بھندرا کا تیس سیکنڈ میں اکتیس پشس لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا، احمد امین بودلہ اس وقت چار عالمی ریکارڈز کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ میں پہلے نمبر ہر ہیں۔ ان کے پاس ایک منٹ میں تین سو پچپن ککس لگانے، تین منٹ میں آٹھ سو ایک ککس لگانے، ایک گھنٹے میں چھ ہزار نو سو ستر ککس لگانے سمیت 100 پونڈ وزن اٹھا کر سب سے طویل قلہ بازی کھانے کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔

احمد بودلہ مارشل آرٹس کی دنیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر یو ایس مارشل آرٹس ہال آف فیم میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہو چکے ہیں.