احمد عبدالعزیز ولاؔ
احمد عبد العزیز نام اور ولاؔ تخلص ہے۔ ان کی پیدائش ہندوستان کے ساحلی صوبہ آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں 1890ء میں پیدا ہوئے۔ کم سنی میں والد کے ہمراہ حیدرآباد (ہند) آ گئے تھے۔ تعلیم کے اختتام کے بعد مختلف منازل طے کرتے ہوئے کلکٹری کے عہدہ تک پہنچے۔
اعزازات اور خطابات
ترمیمسلطنت آصفیہ سے نواب عزیز جنگ خطاب اور وائسرائے ہند سے شمس العماء کے خطابات اور پبلک خدمات کے صلے میں خان بہادرکا اعزازبھی ملا تھا۔
تالیفات اور تصنیفات
ترمیمانھیں اردو، فارسی، عربی اور انگریزی پر قادرالکلامی حاصل تھی۔ اردو اور فارسی کے علاوہ ان کی دو درجن سے زیادہ تالیفات و تصنیفات بھی ہیں
رحلت
ترمیماحمد عبد العزیز ولاؔ کا انتقال 1924ء حیدرآباد (ہند) میں ہوا اور تدفین موسی ندی کے کنارے مسجدالماس کے احاطہ میں عمل میں آئی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ آندھرا پردیش میں اردو نظم کا ارتقا، ڈاکٹر عطاء اللہ خان کاک سنجری
یہ مضمون کسی زمرہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ براہِ کرم اس مضمون کو کسی مناسب زمرہ میں شامل کرنے میں معاونت کریں۔ |