احمد كُرَيِّم تیونس میں فقہ حنفی کے اکابر علما میں سے تھے۔

پورا نام احمد كُرَيِّم بن محمود بن عبد الكريم (كريم، تصغير ہے)، کنیت ابو العباس ہے۔

ولادت

ترمیم

1243ھ /1827ء میں تیونس میں پیدا ہوئے۔ وہ ترکی الاصل ہیں۔

تعلیم

ترمیم

جامعہ زیتونیہ استنبول سے تعلیم حاصل کی سنہ 1265ھ میں فارغ التحصیل ہوئے۔ مجلس جنایات اور مجلس فتاویٰ کے سربراہ رہے۔

وفات

ترمیم

احمد کریم کی وفات 1315ھ/ 1897ء میں ہوئی۔

تصنیفات

ترمیم
  • مختصر في التاريخ۔ اس میں فقہ حنفی کے علما اور اس وقت کے بادشاہوں اور امرا کا ذکر ہے۔
  • عدة الأحكام على عمدة الحكام ۔
  • الكنوز الفقہیہ –
  • اور بہت سے حاشیے لکھے جو نحو فقہ اور ادب میں ان کی پہچان ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. الأعلام، خير الدين الزركلی، دار العلم للملايين بيروت