الاخفش الاوسط بصرہ کے عظیم نحویوں میں سے ایک ہیں

اخفش اوسط
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 755ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلخ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 830ء (74–75 سال)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بصرہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ امام سیبویہ ،  خلیل بن احمد الفراہیدی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہرِ علم اللسان ،  ادیب   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل عربی ،  عربی ادب ،  قرأت   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابو الحسن سعید بن مسعدۃ المجاشعی بالولاء النحوی البلخی المعروف بالا خفش الاوسط۔

علمی مقام

ترمیم

آپ بصرہ کے نحویوں میں سے ایک ہیں۔ اخفش اکبر، ابو الخطاب ہیں۔ نیز آپ اہل ہجر کے نحوی بھی تھے۔ اور ان کے موالی میں سے تھے۔ آپ کا نام عبد الحمید بن الحمید ہے۔ آپ اجلع تھے۔ اجلع وہ ہوتا ہے جس کے ہونٹ اس کے دانتوں پر منضم نہ ہو تے ہوں۔ اور اخفش، چھوٹی آنکھوں کے ساتھ کمزور نگاہ کو کہتے ہیں۔ آپ کو اخفش اصغر بھی کہا جاتا ہے اور جب علی بن سلیمان المعروف بالاخفش نمودار ہوئے تو آپ اخفش اوسط بن گئے۔ ابو عبید ہ اور سیبویہ وغیرہ نے آپ سے علم حاصل کیا ہے۔ اور اخفش اوسط مذکور عربی زبان کے ائمہ میں سے تھے۔ آپ نے سبیویہ سے نحو سیکھی ہے لیکن آپ اس سے بڑے تھے۔ آپ کہا کرتے تھے کہ سیبویہ نے اپنی کتاب میں جو کچھ لکھا ہے اسے مجھ پر پیش کیا ہے۔ اور آپ کا یہ بھی خیال ہے کہ وہ نحو کو مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔ اور آج میں اسے آپ سے بہتر جانتا ہوں۔ آپ نے قرآن مجید ن کے حوالے سے تفسیر معانی القرآن لکھی۔ ابو العباس ثعلب نے بحوالہ آل سعید بن سالم بیان کیا ہے۔ ان کا بیان ہے کہ فراء سعید مذکور کے پاس آئے تو آپ انھیں کہنے لگے کہ اہل لغت اور اہل عربیت کا سردار تمھارے پاس آیا ہے تو فتراء نے کہا جب تک اخفش زندہ ہے اس وقت تک نہیں۔ اخفش نے عروض میں بحر الحبب کا اضافہ کیا ہے۔

تصنیفات

ترمیم
  • ۔1۔ کتاب تفسیر معانی القرآن
  • ۔2۔ کتاب الاوسط فی النحو
  • ۔3۔ کتاب المقاسیس فی النحو
  • ۔4۔ کتاب الاشتقاق
  • ۔6۔ کتاب العروض
  • ۔7۔ کتاب القوافی
  • ۔8۔ کتاب معانی الشعر
  • ۔9۔ کتاب الملوک
  • ۔10۔ کتاب الاصوات
  • ۔11۔ کتاب المسائل الکبیر
  • ۔12۔ کتاب المسائل الصغیر[3]

وفات

ترمیم

اخفش اوسط کی وفات 215ھ 830ء میں وفات ہوئی[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118978934 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 اگست 2022
  2. http://thesaurus.cerl.org/record/cnp00402687
  3. تاریخ ابن خلکان المعروف وفیات الاعیان و ابناء الزمان جلد 2 صفحہ 318 نفیس اکیڈ یمی اردو بازار کراچی
  4. الموسوعہ العربيہ العالميہ