ادارہ تحقیقات اردو و فارسی

ادارہ تحقیقات اردو و فارسی (مخفف: UPRO) ہندوستان کا ایک خود مختار غیر سرکاری علمی و ادبی ادارہ ہے جس کا نصب العین اردو اور فارسی زبان و ادب کی ترویج و اشاعت ہے۔

تعارف ترمیم

  • قسم: خود مختار منظم ادارہ
  • قیام: یکم جنوری 2016ء
  • صدر دفتر: مئو، اترپردیش، بھارت
  • خدمت: اردو اور فارسی زبان و ادب کی ترویج و اشاعت
  • کلیدی لوگ: مولانا ارشاد حسین، ڈاکٹر ذیشان حیدر، فیضان حیدر، سلمان حیدر،شمیم احمد

یہ ادارہ ہندوستان کے صوبۂ اترپردیش کے شہر مئو کی ایک مردم خیز بستی پورہ معروف میں واقع ہے۔ اس کا قیام مولانا ارشاد حسین اور فیضان حیدر کی پیہم کوششوں سے 1/ جنوری 2016ء کو عمل میں آیا تاکہ اردو اور فارسی زبان و ادب کے سلسلے میں درپیش مسائل کو دور کرے اور اردو و فارسی کے قلمی اور قدیم متون کو شائع کرے نیز مختلف سرکاری اداروں کے اشتراک سے علمی، ادبی اور تحقیقی کام کرنے والوں کی حتی المقدور اعانت کرے۔ اس ادارے نے اب تک اردو اور فارسی کی بہت سی کتابیں شائع کی ہیں اور اپنے قیام کے ساتھ ہی "فیضان ادب" (ISSN: 2456-4001) کے نام سے ایک بین الاقوامی سہ ماہی علمی، ادبی اور تحقیقی جریدہ بھی شائع کر رہا ہے اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

اغراض و مقاصد ترمیم

  • ہندوستان میں اردو اور فارسی زبان و ادب کی ترویج و اشاعت۔
  • سرکاری اداروں، دفاتر اور عدلیہ وغیرہ میں اردو اور فارسی ملازمین کی بحالی کے لیے سعی و کوشش کرنا۔
  • اردو کے مسائل، لسانی مباحث اور دیگر علمی اور تحقیقی موضوعات پر کتابیں شائع کرنا۔

انتظامی ڈھانچہ ترمیم

  • اس ادارے کے سرپرست مولانا ارشاد حسین ہیں جن کی سرپرستی میں یہ ادارہ قائم ہوا ہے۔
  • دیگر عہدے داروں میں ماسٹر سلمان حیدر، فیضان حیدر، شمیم احمد وغیرہ فعال رکن کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

ادارے کا کتب خانہ ترمیم

  • اس ادارے کے کتب خانے میں تیس ہزار سے زائد اردو، عربی، فارسی، ہندی اور انگریزی کی کتابیں موجود ہیں جو مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں۔ ان میں علمی، ادبی اور مذہبی کتابوں کی تعداد 16 ہزار سے زائد ہے۔ یہاں رسائل و جرائد کا بھی اچھا ذخیرہ موجود ہے جس میں ملک اور بیرون ملک کے رسائل بھی شامل ہیں۔ اس میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، انجمن ترقی اردو ہند، مختلف صوبائی حکومتوں کی اکادمیوں کی مطبوعات اور انتشارات امیر کبیر تہران کی مطبوعات بھی خاصی تعداد میں موجود ہیں۔

شعبۂ نشر و اشاعت ترمیم

  • اس شعبے نے اب تک درجنوں کتابیں شائع کی ہیں جن میں اظہار نظر (مجموعۂ مضامین)، رباعیات خیام ( مع مقدمہ، تصحیح، ترجمہ و معانی الفاظ)، ترجمۂ چہار مقالہ ( مع تصحیح متن و فرہنگ الفاظ)، تاریخ گورکھپور (مع مقدمہ، تصحیح و تحشیہ)، رہنمائے ازدواج اور ریاحین الانشاء وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
  • یہ ادارہ حال ہی میں فارسی زبان و ادب کی ایک مفصل تاریخ بھی ترتیب دے رہا ہے جس کی اشاعت مستقبل قریب میں ہونی ہے۔
  • ادارے کے عزائم میں سے یہ بات بھی ہے کہ فارسی اردو اور اردو فارسی لغت بھی تیار کرائے جس میں فارسی زبان و ادب اور اصطلاحات وغیرہ کی مفصل معلومات درج ہوں۔

حوالہ جات ترمیم

  • * * * * * *