سلسلہ ادہمیہ

ابراہیم بن ادھم کے سلسلہ ادہمیہ
(ادہمیہ سے رجوع مکرر)

ادہمیہ مشہور صوفی ابراہیم بن ادہم کے پیروکاروں کا مجموعی نام جن کے متعلق متاخریں کا خیال ہے کہ انھوں نے ایک درویشی سلسلہ قائم کیا تھا جس کا نام سلسلہ ادہمیہ تھا[1]

انھیں تین بزرگوں سے خرقہ خلافت حاصل تھا حضرت خضر سے خواجہ فضیل بن عیاض سے اور امام محمد باقر سے ان کے سلسلہ کے لوگ مجرد اور سفر میں رہتے اور ذکر جلی بہت کرتے جو کچھ بغیر سوال کے مل جاتا کھا لیتے اور اہل دنیا کی صحبت سے پرہیز کرتے اور ریاضت و مجاہدہ میں رہتے [2]

حوالہ جات ترمیم

  1. اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 2 صفحہ273 جامعہ پنجاب لاہور
  2. مرآۃ الاسرار ،شیخ عبد الرحمن چشتی ،صفحہ 70،ضیاء القرآن پبلیکیشنز لاہور