اردونامہ فورم یونیکوڈ اردو زبان پر مشتمل ایک پاکستانی ویب فورم ہے۔ اردونامہ فورم پاکستان کی پرانی اردو ویب سائیٹ اور اہم اردو فورمز میں سے ایک ہے۔[1]

اردونامہ فورم
سائٹ کی قسم
ویب پورٹل
دست‌یابیونیکوڈ اردو
صدر دفتر
مالکماجد چوہدری
آمدنیکوئی نہیں
ویب سائٹاردونامہ فورم
تجارتینہیں
اندراجاختیاری
صارفین1150
آغاز01 اپریل 2005
موجودہ حیثیتآن لائن

تاریخ

ترمیم

اردونامہ فورم کا باقاعدہ آغاز اپریل 2005ء میں کیا گیا۔ شروع میں اردونامہ ایک مفت دستیاب ڈومین اور ہوسٹنگ اکاؤنٹ پر شروع کیا گیا جس کا نام اردو زونک ڈاٹ کام تھا۔ ۔[2] اس وقت یہ ایک مکمل ویب سائیٹ کے روپ میں تھا اور اس میں فورم کے لیے بزمِ اردو کے نام سے ایک الگ خانہ موجود تھا۔[3] نومبر 2009 میں اردونامہ نے اپنا ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خریدنے کے بعد نئے ایڈریس اردونامہ ڈاٹ آرگ پر منتقلی کر لی۔ ۔[4][5]

 
اردونامہ فورم کا تاریخی عکس

اغراض و مقاصد

ترمیم

2005 کے آغاز میں جب پاکستان کے اکثر علاقوں میں انٹرنیٹ دستیاب ہو چکا تھا تب انٹرنیٹ پر اردو زبان میں موجود ویب سائیٹس کی تعداد تقریباً نا ہونے کے برابر تھی اور جو ویب سائیٹس موجود تھیں وہ بھی کچھ لوگوں نے ذاتی مقاصد کے لیے بنائیں تھیں مگر ایک عام آدمی کو اس کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔ ایک عام آدمی کی اسی ضرورت کو پورا کرنے اور اردو زبان میں معلومات کے فراہمی کے مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے اردونامہ کا اجرا عمل میں لایا گیا۔ اگرچہ اردونامہ سیریز کی پہلی سائیٹ مکمل طور پر تصویر اردو پرمشتمل تھی مگر اس میں بھی بہت سارے موضوعات کا احاطہ کیا گیا تھا۔[6] اردونامہ کے اپنے ڈومین اور ہوسٹنگ پر منتقل ہونے کے ساتھ ہی سائیٹ کو مکمل طور پر یونیکوڈ اردو میں تبدیل کر دیا گیا۔ شروع سے اب تک اردونامہ فورم کے بنیادی اغراض و مقاصد انٹرنیٹ پر اردو زبان و ادب کا فروغ ہی رہے ہیں۔ اردونامہ فورم کے نمایاں پہلو درج ذیل ہیں۔

  • اسلامی معلومات اور گفتگو کے سلسلے
  • اردو زبان و ادب
  • انٹرنیٹ کی فنی معلومات
  • کمپیوٹر کی تعلیم
  • کمپیوٹر کے متعلقہ معلوماتی مواد کی فراہمی
  • آڈیو، ویڈیو اور تصویری شکل میں ٹوٹیوریلز
  • سوشل میڈیا کی تربیت
  • خبریں اور تجزیئے
  • ویڈیوز اور تصاویر کی شئیرنگ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • کچن کارنر وغیرہ وغیرہ

انتظامیہ

ترمیم

چونکہ اردونامہ فورم ایک تنظیم کی طرح کام کر رہا ہے اس لیے اس کے انتظام و انصرام کے لیے کسی ایک شخص پر انحصار نہیں کیا جاتا بلکہ اس کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ایک انتظامی ڈھانچہ ترتیب دیا گیا ہے جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

  • منتظمین اعلیٰ = 04
  • مدیران عام = 04
  • انتظامی کارکن = 09

مستقبل کی منصوبہ بندی

ترمیم

اوپر بیان کردہ حالات صرف ایک آغاز ہے، کامیابی کے دس سال سے زیادہ عرصہ کی محنت کے بعد اردونامہ اب اس نہج پر کام کر رہا ہے کہ اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جائے۔ اس سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر اردونامہ ڈیجیٹل لائبریری کا قیام عملاً اردونامہ کتاب گھر کی شکل میں آ چکا ہے۔ [7] اس کے علاوہ مستقبل قریب میں اردونامہ وسیع پیمانے پر سوشل میڈیا خاص طور پر فیس بک اور ٹوٹئر پر اپنے نیٹ ورک کو بڑھا کر ان سائیٹس پر موجود لوگوں تک معلومات کی رسائی کے لیے کاوش کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں مستقبل میں اردونامہ سافٹ وئیر اور ویب سائیٹ ڈائزیننگ کی مفت تربیتی ورکشاپس کی مد میں بڑے پیمانے پر کام شروع کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ انڈرائیڈ اپلیکشن بنانے کے لیے ایک مفت تربیتی پلیٹ فارم مہیا کرنا بھی اردونامہ کے ارادوں میں شامل ہے۔

محصولات و کمائی

ترمیم

اردونامہ کلی طور پر ایک غیر کاروباری اور غیر منافع بخش ادارہ ہے اس لیے سے ہمیشہ اردونامہ کے لیے محصولات کا حصول ایک مسئلہ رہا ہے اور یہی وہ بنیادی وجہ ہے جو اردونامہ نیٹ ورک کو وسعت دینے میں آڑے آتی ہے۔ حتیٰ کہ اردونامہ کو اپنی ڈومین اور ہوسٹنگ فیس دینے کے لیے بھی ہمیشہ چندہ اکٹھا کرنے کے ضرورت ہوتی ہے۔ البتہ صارفین اردونامہ کے تعاون سے یہ مسئلہ حل کیا جاتا ہے۔

گوگل رینکنگ

ترمیم

صفحہ کا رینک = 02 سٹیٹس گیارہ اپریل 2014 کو حاصل کیا گیا [8]

بیرونی بیک لنکس حوالہ جاتی ڈومین بیک لنکس EDU بیک لنکس ریاست رینک کوالٹی
62544 115 01 03 معتدل

[9]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "اردونامہ فورم" 
  2. "اردو زونک ڈاٹ کام"۔ 09 اپریل 2005 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2017 
  3. "بزمِ اردو"۔ 09 اپریل 2005 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2017 
  4. "اردونامہ فورم کا ماضی" 
  5. [[[اردو ویب سائٹس کی فہرست]] "اردونامہ اردو وکی کی فہرست میں"] تحقق من قيمة |url= (معاونت) 
  6. "200 بہترین اردو ویب سائیٹس"۔ 17 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2014 
  7. اردونامہ کتاب گھر (جولائی 2018)۔ "اردونامہ کتاب گھر" [Urdu Nama Books Library]۔ اردونامہ کتاب گھر۔ اردونامہ فورم۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولائی 2020 
  8. "اردونامہ گوگل پیج رینک" 
  9. "اردونامہ بیک لنکس" 

بیرونی روابط

ترمیم