ریاست
ریاست یا دولت سے مراد سیاسی طور پر ایک منظم ملت جو کم و بیش آزاد ہوتی ہے اور اس کے قبضہ و تصرف میں ایک مستقل اور معین علاقہ ہوتا ہے۔ وفاقی جمہوریہ ممالک کا کوئی حصہ اس ذیل میں نہیں آتا، خواہ وہ ریاست ہی کہلاتا ہو۔ جیسے ریاست ہائے متحدہ یا بھارت کی کوئی ریاست یا صوبہ۔ بھارت اور ریاست ہائے متحدہ میں ریاست سے انتظامی تقسیم کا دوسرا درجہ مراد لیا جاتا ہے۔ جیسے وفاق میں شامل ریاستیں صرف اندرونی معاملات میں خود مختار ہوتی ہیں۔ بیرونی معاملات، کرنسی، دفاع وغیرہ پر وفاق یا مرکز کا کنٹرول ہوتا ہے۔
ریاست کا وقوع
ترمیمریاست کا قیام اس لیے عمل میں لایا جاتا ہے کہ مخصوص علاقہ میں آباد افراد کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا پورا پورا موقع ملے اور وہ امن و سکون کی فضا میں پُر امن طریقے سے اپنی زندگیاں گزار سکیں۔