اردو بازار بھارت کے شہر دہلی کی جامع مسجد کے قریب کی ایک گلی ہے۔[1] یہ پرانے زمانے میں دہلی کے دیواری شہر کا سب سے اہم بازار تھا۔ شہنشاہ شاہجہان نے قلعہ معلّٰی دہلی کے قریب اردو بازار کے نام سے اس محلہ کو بسایا تھا۔ جہاں سرکاری کام کاج کے ملازم خاص کر فوجی لوگ آباد تھے۔ اسی نام سے یہ محلہ اب بھی موجود ہے۔ آج کل یہ اردو کتب کا ایک بڑا بازار ہے۔

1852ء میں اردو بازار سے جامع مسجد، دہلی کا منظر

1857ء کی بغاوت کے بعد جب دہلی اجڑی تو اردو کے مشہور و معروف شاعر اسد اللہ خان غالب فرماتے ہیں ’’اردو بازار کو کوئی نہیں جانتا تھا تو کہاں تھی اردو۔ بخدا! دہلی نہ تو شہر تھا، نہ چھاؤنی، نہ قلعہ، نہ بازار‘‘۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Urdu Bazaar – olddelhiheritage.in"۔ 13 مئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2016 

بیرونی روابط

ترمیم