اردو پوائنٹ
اردو پوائنٹ دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ ہے۔[2][3][4]اردو پوائنٹ کے بانی علی چوہدری ہیں۔ اس کا صدر دفتر پاکستان کے شہر لاہور میں ہے۔ اردوپوائنٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 419 ویں اور پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 5ویں بڑی ویب گاہ ہے۔ اردو پوائنٹ کا فیس بک پیج پاکستان کے سرفہرست 15 پیجیز میں سے ایک ہے۔ ۔[5]۔ اردو پوائنٹ اردو فونٹس کی سپورٹ کے حوالے بھی سرفہرست اردو ویب گاہ ہے[6]
سائٹ کی قسم | ویب پورٹل |
---|---|
دستیاب | اردو,انگریزی,عربی |
مالک | علی چوہدری |
آمدنی | اشتہارات |
ویب سائٹ | www.urdupoint.com |
الیکسا درجہ | 419(پاکستان میں 5)(اپریل 2016[update])[1] |
تجارتی | ہاں |
اندراج | ضروری نہیں |
آغاز | 14 اگست 2000ء |
موجودہ حیثیت | آن لائن |
اجرا
ترمیم14 اگست 2000 کو اردو پوائنٹ کا اجرا اردو کے پہلے ویب پورٹل کے طور پر کیا گیا۔
تاریخ
ترمیماردو پوائنٹ سے قبل یہ سائیٹ ’’اُردو کارڈز‘‘ کے نام سے مشہور تھی، جس کا آغاز 1998میں ہوا تھا۔ ’’اُردو کارڈز‘‘ پر پہلے اُردو میں کارڈز بھیجنے کی سہولت تھی، لیکن قارئین کی فرمائش پر اس میں شاعری کا اضافہ کیا گیا،جس کی بھرپور کامیابی اور شہرت کے بعد’’ اُردو پوائنٹ‘‘ کو تخلیق کیا گیا۔ آغاز میں اُردو پوائنٹ پر 12سیکشن تھے اور یہ سادہ طریقے سے اپ ڈیٹ ہوتی تھی۔ اس میں کسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا تھا، سادہ HTMLصفحات کے ساتھ اس سائیٹ کوکئی سال چلایا جاتا رہا۔
اردو پوائنٹ کی ویب گاہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Urdupoint.com Site Info"۔ الیکسا انٹرنیٹ۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اپریل 2016
- ↑ "Telenor gives you access to the latest news, poetry, sports and entertainment in Urdu at UrduPoint.com, the largest Urdu web site in the world."۔ 12 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2016
- ↑ "Article on UrduPoint"[مردہ ربط]
- ↑ "HamariWEb"۔ 13 جون 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2016
- ↑ These Are the 15 Most Popular Pakistani Facebook Pages
- ↑ It Is About Time We Create Standardized and Internet-Ready Urdu Fonts