اروناچل پردیش ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی
اروناچل پردیش ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی قومی ایڈز کنٹرول ادارہ کے تحت کام کرنے والی سوسائٹی ہے۔ یہ سوسائٹی ایڈز معلومات، صحت سے متعلق مشورے، اپنے خود کے قائم کردہ مراکز کی نگرانی، بلڈ بینکوں کے انتظام اور صحت کے اہلکاروں کی تربیت کی سمت میں کام کرتی ہے۔[1]
اروناچل مثبت افراد کا نیٹ ورک
ترمیماروناچل پردیش ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے تعاون سے ایک چودہ-رکنی اروناچل مثبت افراد کا نیٹ ورک بنایا گیا ہے جو ایچ آئ وی پازیٹیو لوگوں کو مدد فراہم کرتا ہے اور ان لوگوں کو معاشرے میں فعال کردار کے لیے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اروناچل پردیش ریاست میں 178 ایچ آئ وی پازیٹیو لوگ پائے گئے ہیں جبکہ 11 لاکھ کی آبادی والی اس ریاست میں صرف 1.6 لاکھ لوگ ہی ایچ آئ وی جانچ سے گذر چکے ہیں .[2]
ثقافتی تقاریب
ترمیمریاست کے عوام میں بیداری لانے کے مقصد سے ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی وقتًا فوقتًا ثقافتی اور موسیقی کے پروگراموں کو منعقد کرتی آ رہی ہے۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Section –7 Programmes and Schemes -Schemes for prevention of HIV/AIDS amongst alcohol and drug dependents – role of National Aids Control Organisation (NACO)" (PDF)۔ UNDP۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جولائی 2012
- ↑ "Arunachal Pradesh joins anti-HIV campaign"۔ The Assam Tribune۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جولائی 2012
- ↑ "Cultural Programmes to Promote AIDS awareness in Arunachal"۔ t1.gstatic.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جولائی 2012 [مردہ ربط]