قومی ایڈز کنٹرول ادارہ

قومی ایڈز کنٹرول ادارہ / ناكو (NACO) حکومت ہند کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت چلنے والا ایک محکمہ ہے۔ یہ بھارت میں ایچ آئی وی / ایڈز کی روک تھام کے لیے 35 کنٹرول سوسائٹیوں کے ذریعے لائحہ عمل کی نگرانی اور قیادت فراہم کرتا ہے۔

ایڈز کی جانچ کے لیے خون نکالا گیا ہے اور اس کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

تاریخ

ترمیم

1986ء میں بھارت میں پہلی بار ایڈز کے معاملے کا پتہ چلتے ہی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے قومی ایڈز کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ایڈز کے مزید پھیلنے کے ساتھ ہی ہندوستان میں اس کے لیے بیداری لانے اور روک تھام کے اقدامات کرنے کے لیے ایک ملک گیر پروگرام چلانے کی ضرورت محسوس ہونے لگی۔ اس کے ساتھ ہی ایسے پروگرام چلانے کے لیے ایک تنظیم کی ضرورت بھی محسوس کی گئی۔ 1992ء میں بھارت کا پہلا قومی ایڈز کنٹرول پروگرام (1992ء-1999ء) شروع کیا گیا تھا اور قومی ایڈز کنٹرول ادارہ (ناكو) پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔[1]

پہلا قومی ایڈز کنٹرول منصوبہ (1992-1999) کا مقصد ایچ آئی وی معتدی مرض کے پھیلاؤ کو قابو کرنا تھا۔ اس مدت کے دوران خون بینکوں کے بنیادی ڈھانچے کے ایک اہم توسیع کے طور پر 685 بلڈ بینک قائم ہوئے اور 40 خون کے اجزاء کو الگ الگ طور پر تسلیم کیا گیا۔ ضلع ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں جنسی طور پر منتقل بیماریوں کے علاج کے لیے بنیادی ڈھانچہ کے طور پر 504 جنسی امراض کے کلینک قائم کیے گئے تھے۔ ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی نگرانی کا نظام بھی شروع کیا گیا۔ غیر سرکاری تنظیموں کو بیداری پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ روک تھام کے اقدامات میں شامل کیا گیا تھا۔ پروگرام ریاستوں اور مرکز- حکومت ریاستوں میں صحت کی خدمات ڈائریکٹوریٹ میں ریاست ایڈز سوسائٹیوں کی تعمیر کے ساتھ ریاست کی سطح پر صلاحیت کی ترقی کے لیے قیادت فراہم کی گئی تھی۔[1]

دوسرے قومی ایڈز کنٹرول منصوبے (1999-2006ء) کے دوران کئی نئے پروگرام شروع کیے گئے اور نئے علاقوں میں پروگرام کی توسیع کی گئی۔ غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے بھی کام شروع کیا گیا، اعلٰی خطرے کے گروپ (HRGs) یعنی تجارتی جنسی کارکن (CSWs)، مرد جو مردوں کے ساتھ جنسی تعلق رکھتے ہیں، انجکشن کے ذریعے سے نشیلے مادہ لینے صارفین اور "پُل آبادی" (ٹرک ڈرائیور اور تارکین وطن) ہیں۔ ان اقدامات کی خدمات کے پیکیج میں سلوک میں تبدیلی اور نشر و اشاعت، جنسی امراض کے انتظام اور کنڈوم کا استعمال شامل ہیں۔[1]

تیسرا قومی ایڈز کنٹرول پروگرام (2007-2012)

ترمیم
  • اس پروگرام کے تحت حکمت عملی چار سمتوں میں اپنایا جانا طے کیا کیا گیا تھا:
  • مطلوبہ مداخلت کے ساتھ اعلٰی خطرے کے زمروں کا مکمل کوریج اور بیماریوں کے پھیلنے کی روک تھام کے ذریعے عام عوامی پہنچ میں اضافہ۔
  • ایڈز یا ایچ آئ وی کے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال، حمایت اور علاج کی سہولت وسیع پیمانے پر فراہم کرنے کے لیے۔
  • ضلع اور ریاستی سطح پر روک تھام، دیکھ بھال، حمایت اور علاج، بنیادی معلومات کی فراہمی اور اس نظام کو اور مضبوط بنانے کے لیے انسانی وسائل پر قومی سطح پر توجہ۔
  • ملک بھر میں کلیدی معلومات کے فروغ کومضبوط بنانے کی کوشش۔

پروگرام کے پہلے سال میں ایڈز یا ایچ آئ وی کے اعلٰی شرح والی ریاستوں میں اس کی شرح کو 60 فیصد تک کم اور حساس ریاستوں میں اسے 40 فیصد تک کمی کا مخصوص مقصد رکھا گیا تھا تاکہ اس وبا کو روکا جا سکے اور استحکام فراہم کیا جا سکے۔[2]

کامیابیاں

ترمیم
  • رضاکارانہ خون کے عطیہ میں سال در سال ملک گیر سطح پر اضافہ دیکھا گیا۔
  • ازخود ایڈز کے لیے جانچ کروانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔
  • حاملہ خواتین میں ان کے اور آنے بچے کی ایچ آئی وی جانچ کا اہتمام کیا گیا۔ اس بات کی کوشش کی گئی کہ نومولودوں کو ماں کے ایچ آئ وی مرض سے بچایا جاسکے۔
  • لاکھوں ایچ آئ وی مریضوں کے نام ریکارڈ کیے گئے اور دوائیں اور معالجہ فراہمی کی کوشش کی گئی۔
  • خطرے کے زمرے میں شامل لوگوں کو معلومات فراہم کیے گئے اور جانچ کی ترغیب دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کونڈم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ "About NACO"۔ NACO Website۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-06-28
  2. ^ ا ب "एड्स के विषय में और भावी मार्ग"۔ Govt of India۔ اخذ شدہ بتاریخ جولائ 11, 2012 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت)