ارویات
ارویات کینیڈا کی ریاست نُناوُت کی ایک وادی ہے جو خلیج ہڈسن کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ اس کی کل آبادی 2060 افراد پر مشتمل ہے۔ مقامی زبان میں ارویات کا مطلب بو ہیڈ وہیل ہے۔
انوئت کمیونٹی
ترمیمنُناوُت کی مین لینڈ پر یہ انتہائی جنوب میں واقع آبادی ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے یہ آبادی کینیڈا کے مرکز کے قریب واقع ہے۔
یہاں کی آبادی میں شکار اور ماہی گیری اہم مشاغل کا درجہ رکھتی ہیں۔ یہی ان لوگوں کی بقاء کا سبب بھی ہے۔ تین مقامی سٹوروں میں عام استعمال کی اکثر اشیاء مل جاتی ہیں۔
جنوب میں چرچل کا شہر موجود ہے جو مینی ٹوبہ صوبے کا شہر ہے۔ اس شہر تک بذریعہ کشتی، برفانی گاڑی اور ہوائی جہاز کی مدد سے پہنچا جا سکتا ہے۔
بے شمار اقسام کی جنگلی حیات یہاں عام ہے۔ شہر کے آس پاس ہی برفانی ریچھ، کروڑوں مہاجر پرندے، وہیلیں اور کیری بو عام مل جاتے ہیں۔
یہاں آمد و رفت کے ذرائع میں برفانی گاڑیاں اور سالانہ سی لفٹ اہم ہیں۔ تاہم نُناوُت کی جانب سے سینٹ کے رکن کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی رقم سے ممکنہ طور پر بنائی جانے و الی سڑک کے امکانات پر تحقیق کی جا رہی ہے۔
ہڈسن بے کوئیسٹ کی کتا گاڑی کی دوڑ چرچل سے ارویات کی جانب 2004 میں پہلی بار پہنچی۔
ویکی ذخائر پر ارویات سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |