ازکار رفتہ شادی (انگریزی: Putative marriage) ایک ایسی شادی کو کہتے ہیں جو شادی کی درست شکل ہے۔ اس کے پس پردہ فریقین میں سے کم سے کم ایک کے پاس اچھی نیت کارفرما ہو، مگر اس شادی کو قانونًا درست نہیں مانا جا سکتا ہے۔ یہ قانونی کمی کئی وجوہ کی بنا پر ممکن ہو سکتی ہے، جس میں سے ایک یہ بھی ممکن ہے کہ فریقین میں سے کوئی ایک پہلے سے شادی شدہ ہو اور اس شادی کی وجہ سے دوسری شادی کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ عرف عام، قانونی یا رسم و رواج کی شادیوں کے بر عکس کسی ازکار رفتہ شادی سے بننے والی/ والا شریک حیات قانونًا شادی شدہ نہیں ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے چونکہ ازکار رفتہ شریک حیات اچھی نیت کی بنا پر خود کو شادی شدہ سمجھتا / سمجھتی ہے، اس لیے قانونی حقوق اس نیت کی بنا پر اس فریق کو حاصل ہو سکتے ہیں۔

ازکار رفتہ شادیوں کا تذکرہ کاتھولک قانون اور مختلف سیول قوانین میں موجود ہے، حالانکہ اس سے متصلہ اصول و ضوابط میں کئی فرق ممکن ہو سکتے ہیں۔ کچھ قانونی دائروں میں ازکار رفتہ شادیاں قانون مقدمہ کا حصہ ہوتی ہیں اور ان پر الگ سے قانون سازی نہیں ہوتی۔ کئی قوانین میں ایک گنجائش یہ بھی ممکن ہے کہ سیول قانون کے تحت شادی درست بن جاتی ہے اگر اسے قانونی ماننے میں حائل اڑچن دور ہو جائے۔ اگر یہ رکاوٹ نہیں ہٹائی جا سکتی ہے، تو وہ کم از کم وہ معصوم شریک حیات اکثر طلاق کے تحت جائداد کی تقسیم کا تحفظ اور اولاد کی نگرانی کا حق حاصل رکھتا/ رکھتی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم