استاد اجمل خان
پاکستان کے نامور طبلہ نواز استاد محمد اجمل خان کا تعلق ملتان سے تھا۔ وہ 1957ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے اور انھوں نے بارہ سال کی عمر سے طبلہ بجانا شروع کیا۔ وہ بخشی سلامت قوال کے بیٹے ہیں۔ استاد محمد اجمل خان نے طبلہ نوازی کی تربیت استاد شوکت حسین خان سے حاصل کی۔ وہ ساٹھ سے زیادہ ممالک میں طبلہ بجانے کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور پاکستان کے تقریباً ہر بڑے گلوکار کے ساتھ سنگت کرچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2012ء کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا، 12 دسمبر 2019ء کو رحلت فرما گئے ،