اسد علی تور
اسد علی طور یا اسد طور ایک پاکستانی صحافی اور وی لاگر ہیں۔ وہ آج ٹی وی کے پروڈیوسر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں وہ اس وقت یوٹیوب کرنٹ افیئر چینل بھی چلا رہے ہیں۔[1]
اسد علی تور | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | صحافی |
درستی - ترمیم |
وجہ شہرت
ترمیم25 مئی 2021ء کو تین نامعلوم افراد نے اسلام آباد میں واقع ان کے رہائشی اپارٹمنٹ میں داخل ہو کر انھیں مارا پیٹا اور زد کوب کیا جس سے وہ زخمی ہو گئے تھے تاہم ان سے شور مچانے پر تینوں وہاں سے فرار ہو گئے، اسد علی طور کہنا ہے کہ وہ پاؤں سے میری گردن اور منہ کو دبا رہے تھے تاکہ میں شور نہ کر سکوں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ زمین پر ان کے پاؤں نیچے دبے رہنے کے بعد تھوڑا بہت سرکنے میں کامیاب ہو گئے اور چلانا شروع کیا جس سے وہ گھبراگئے، ان میں سے ایک وارداتی کو کال آئی جس کے بعد وہ اسد علی طور کو شور نہ مچانے کا کہ کر تیزی سے چھوڑ کر باہر نکل گئے اور فرار ہو گئے۔
ان کی یہ سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ ہے کہ کس طرح تینوں تیزی سے سیڑھیاں اترتے ہیں اور غائب ہو جاتے ہیں جس کے بعد صحافی اسد علی طور اپارٹمنٹ سے نکلتے ہیں اور کراہ رہے ہوتے ہیں اور ایک راہ گیر انھیں دیکھ کر مدد کرتا ہے۔[2] اس واقعے کو ملکی و غیر ملکی سطح پر خوب پزیرائی ملی ۔CPJ
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Unidentified men attack, bind, and gag Pakistani journalist Asad Ali Toor at his home in Islamabad"۔ cpj.org۔ 26 مئی 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-05-30
- ↑ "Pakistan: Journalist critical of military attacked at home"۔ dw.com۔ 26 مئی 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-05-30