اسراء غریب کی موت وہ ایک فلسطینی مسلمان لڑکی تھی جسے 22 اگست 2019ء کو فلسطینی شہر بیت لحم میں تشدد کرکے ہلاک کیا گیا۔ [1] 21 سالہ مسلمان میک اپ آرٹسٹ اسراء غریب کو " غیرت کے نام پر قتل " میں مار مار کر ہلاک کر دیا گیا کیوں کہ اس نے اپنے ہونے والے منگیتر کے ساتھ ایک سیلفی پوسٹ کی تھی جس سے ایک دن پہلے اس کی منگنی ہونے والی تھی۔ [2][3][4] ان کے اہل خانہ نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی اس جواز کو ان کے بار بار موقف بدلنے سے تقویت نہ مل سکی۔

اسراء غریب کی وفات
معلومات شخصیت
تاریخ وفات 22 اگست 2019ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

موت اور تفتیش

ترمیم

غریب 22 اگست 2019ء کو بیت سہور میں اپنے گھر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔ اس کی موت پر فلسطینیوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے ہوئے، کیوں کہ یہ الزام تھا کہ یہ غیرت کے نام پر قتل ہے۔ [4] غریب کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ اس کی موت کی وجہ دل کا دورہ ہے۔ 6 ستمبر کو فلسطینی حکام نے موت کے سلسلے میں تین افراد کو حراست میں لے کر فرانزک تحقیقات کی تھیں۔ 12 ستمبر 2019ء کو تحقیقات نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ غریب کی موت اس کے نظام تنفس میں پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی جو بار بار مارنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ خاندان کے تین افراد پر فرد جرم عائد کی گئی۔

رد عمل

ترمیم

اسراء غریب کی موت نے مغربی کنارے میں غم و غصے کو جنم دیا، فلسطینیوں نے بیت لحم اور رام اللہ میں اس قتل کے خلاف مظاہروں کا اہتمام کیا۔ [5][6] #WeAreAllIsraa ہیش ٹیگ غریب کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوشل نیٹ ورکس پر پھیلایا گیا۔ [1][3] فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم، عدلہ جسٹس پروجیکٹ نے کہا کہ وہ "گھناؤنے قتل" سے "غصے اور غمژدہ" ہیں۔ [3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Death of Palestinian young make-up artist Israa Ghrayeb raises questions over "honor murder""۔ اگست 31, 2019۔ ستمبر 2, 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ستمبر 2, 2019 
  2. Palestinian women protest after suspected ‘honor killing’، 2 ستمبر 2019, Mohammed Daraghmeh for "The Times of Israel"۔ Accessed 5 جنوری 2022.
  3. ^ ا ب پ Diana Alghoul (31 اگست 2019)۔ "#WeAreIsraa: Outrage as Palestinian woman 'tortured to death' in honour killing"۔ alaraby 
  4. ^ ا ب "Protest erupt after 'honour killing' of 21-year-old woman"۔ The Independent (بزبان انگریزی)۔ 2019-09-03۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2019 
  5. Palestinian teen's suspected 'honour killing' provokes outrage in West Bank، 1 ستمبر 2019, Middle East Eye
  6. Israa Ghrayeb: Palestinian woman's death prompts soul-searching، 16 ستمبر 2019, BBC