اسرائیلی فیشن سے مراد اسرائیل میں فیشن ڈیزائن اور ماڈلنگ ہے۔

اسرائیلی ماڈل تمی بین آمی ، گوٹیکس کا ایک سوئمنگ سوٹ نمائشی طور پر پہنے ہوئے۔

اسرائیل فیشن اور ڈیزائن کا ایک بین الاقوامی مرکز بن گیا ہے۔ [1] فیشن کے لیے تل ابیب کو "مستقبل کا تیز مقام" کہا جاتا ہے۔ [2] اسرائیلی ڈیزائنرز اپنے مجموعے نیو یارک فیشن ویک سمیت معروف فیشن شوز میں دکھاتے ہیں۔ [3]

تاریخ ترمیم

اے ٹی اے ٹیکسٹائل فیکٹری کا قیام 1934 ء میں کیفر آٹا میں چیکوسلوواکیہ سے تعلق رکھنے والے ایک یہودی صنعتکار ایرک مولر نے کیا تھا۔ [4] اے ٹی اے کام کے لباس اور یونیفارم میں مہارت رکھتی تھی ، جو اس وقت کے صیہونی اور سوشلسٹ نظریہ کی عکاس ہے۔ [5] فیکٹری کی تیاری نے دھاگے کی تیاری سے لے کر سلائی اور پیکیجنگ تک لباس سازی کے ہر پہلو پر پھیلی ہوئی تھی۔ [6] اس فیکٹری کا نام ایبانی ناول نگار ایس وائی اگون نے ایجاد کیا تھا۔ اے ٹی اے عبرانی الفاظ "ایریجی توتریٹ آرٹزیینو" - "ہماری سرزمین میں تیار کردہ کپڑے" کا مخفف ہے۔ [7] 1960 ء کی دہائی میں ، اسرائیلی فیشن ڈیزائنر لولا بیئر ایبنر نے مولر کی بیوہ کی درخواست پر اے ٹی اے کے لیے اجلے رنگوں میں فیشن کے لباس کی ایک لائن تیار کی۔ [8] [4] 1980ء کی دہائی میں ، اے ٹی اے بند ہو گئی اور اس کی فیکٹری کے مقام پرایک رہائشی کالونی بنائی دی گئی۔ [9]

ریاست کے ابتدائی برسوں میں ، موشے دایان کی اہلیہ روتھ ڈیان نے مسکیٹ نامی ایک آرائش و زیبا گھر کی بنیاد رکھی جس نے اسرائیل میں بسنے والی متعدد برادریوں کی یہودالنسل دستکاری کو محفوظ رکھتے ہوئے نئے تارکین وطن کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد فراہم کی۔ [10] 1955 ء میں ، ڈیان نے فیشن ڈیزائنر فینی لیٹسٹرڈورف سے ملاقات کی ، جس نے 15 سالوں سے مسکیٹ کے لیے کپڑے اور لوازمات ڈیزائن کیے تھے۔ دونوں نے ڈیزنگوف میوزیم (آج تل ابیب میوزیم ) میں مسکیٹ ڈیزائنوں کی مشترکہ نمائش پر اشتراک کیا۔ [10] مسکیٹ نے ٹیکسٹائل ، لباس اور آرائشی زیورات تیار کیے۔ [11]

1956 ءمیں ، لیا گوٹلیب نے گوٹیکس کی بنیاد رکھی ، جو ایک اعلی فیشنی ساحل سمندر کا لباس اور تیراکی کا لباس بنانے کی کمپنی، جو نہانے کا لباس برآمد کرنے والی صف اول کی کمپنیوں میں شامل ہوئی ۔ [12]

اسرائیلی فیشن دنیا کی مشہور خواتین نے پہنا ، ان میں جیکی کینیڈی ، شہزادی ڈیانا ، کتھرائن ہیپ برن ، الزبتھ ٹیلر اور سارہ جیسکا پارکر شامل ہیں۔ [13] بیونسے اور لیڈی گاگا نے ایلون لیون کے تیار کردہ دھاتی باڑی ڈیزائن کے ساتھ گاؤن پہنا تھا اور بیونسے نے لیون کو 2013 ءمیں اپنے مسز کارٹر شو ورلڈ ٹور کے لیے اپنا وارڈروب بنانے کے لیے مقرر کیا تھا۔ لیون نے ہنگر گیمز فلم سیریز کے لیے بھی ملبوسات کا ڈیزائن تیار کیا ۔ [14]

مسکیٹ جو 1994 ءمیں بند کر دی گئی تھی، اربپتی صنعت کار اسٹیف ورتہئمر کے تعاون سے 2013 ءمیں دوبارہ کھول دی گئی ، جس نے اسی سال ماسکو میں ہونے والے مرسڈیز بینز فیشن ویک میں بھی حصہ لیا۔ [15]

اسرائیلی فیشن ویک ترمیم

2011ء میں تل ابیب نے 1980ء کی دہائی کے بعد اپنے پہلے فیشن ویک کا انعقاد اطالوی ڈیزائنر روبرٹو کاوالی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کرکے کیا تھا۔ [16]

2015ء میں تیسرا تل ابیب فیشن ویک میں ، 21 اسرائیلی ڈیزائنرز نے 24000 افراد کے مجمع کے سامنے اپنی تخلیقات کو پیش کیا جن میں بین الاقوامی پریس کے 100 ارکان ، درجنوں خوردہ فروش اور مقامی شخصیات شامل تھیں۔ اسرائیلی ماڈل بار ریفیلی نے افتتاحی گالا میں ماڈلنگ کی تھی۔ [17]

ریاست ہائے متحدہ امریکا میں ترمیم

2009 ءمیں ایک اسرائیل امریکی طرز زندگی کے ڈیزائنر ، روتی زیسر نے روتی انکارپوریشن کی بنیاد رکھی ، جو ایک فیشن کمپنی ہے جواپنے ڈیزائن تیار کرنے اور تقسیم کرنے اور اسرائیلی فیشن ڈیزائنرز کو بین الاقوامی سطح پر نمائش کے لیے کام کرتی ہے۔ کمپنی ملک کے مرکزی بازاروں میں علم بردار اسٹورز کے ساتھ ترقی کررہی ہے۔

ایلی تہاری ، پر تعیش پہننے کے لیے تیار ملبوسات اور لوازمات کا ڈیزائنر ہے۔ اس کی کمپنی کا مرکزی دفتر نیویارک شہر میں ہے اور اسٹورز دنیا کے کئی ممالک میں واقع ہیں۔

مزید پڑھئیے ترمیم

  • ایالہ راز ، اسٹائلنگ کی تبدیلی ، یدیوت کی کتابیں ، 1996 (عبرانی زبان میں)۔
  • نوریت بت یار ، اسرائیل فیشن آرٹ ، ریسلنگ ، 2009 (عبرانی میں)

مزید دیکھیے ترمیم

  • فیشن آگے
  • اسرائیل کی ثقافت
  • شینکر کالج آف انجینئری اینڈ ڈیزائن۔
  • پروجیکٹ رن وے اسرائیل۔
  • بائبل کا لباس۔
  • اسرائیلی فیشن میں 1950 کی دہائی۔
  • اسرائیلی فیشن میں 1990 کی دہائی۔
  • اسرائیلی فیشن میں 2010 کی دہائی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. What’s New in Tel Aviv, by David Kaufman, March 2008.
  2. Promoting Israel in a Downturn[مردہ ربط], David Saranga, 17 December 2008
  3. Fashion Week: Gottex[مردہ ربط], 9 September 2008.
  4. ^ ا ب Tsur, Doron. (12 October 2010) "When the guns fell silent", Haaretz. Retrieved on 8 September 2011.
  5. ["ATA: Factory, Fashion Dream]" 
  6. ["Fashion and Politics – ATA Exhibition at the Eretz Israel Museum" 
  7. Shahar Atwan (12 October 2011)۔ "The History of Israel, Best Told in Khaki and Sandals"۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2018 
  8. "Prêt-à-pioneer"۔ jpost.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2018 
  9. Ruth Perl Baharir (14 April 2016)۔ "Iconic Israeli Fashion Brand Reinvents Itself"۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2018 
  10. ^ ا ب استشهاد فارغ (معاونت) 
  11. Shachar Atwan (22 November 2013)۔ "Breathing New Life Into Legendary Israeli Fashion Brand Maskit"۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2018 
  12. استشهاد فارغ (معاونت) 
  13. ["From rags to riches: Israeli fashion rediscovered]"۔ ON PINS AND NEEDLES 
  14. "Meet The Hottest Israeli Fashion Designers Who Dress The Stars"۔ nocamels.com۔ 17 June 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2018 
  15. Vanessa Friedman (15 July 2014)۔ "Fashion During Wartime"۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2018 
  16. استشهاد فارغ (معاونت) 
  17. Sophia Chabbott۔ "For Israeli Designers, Tel Aviv Fashion Week Highlights More Than Style"۔ glamour.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2018 

بیرونی روابط ترمیم