اسلام اور سیاست حاضرہ
محمد تقی عثمانی کی کتاب
اسلام اور سیاست حاضرہ پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ یہ کتاب دراصل تقی عثمانی کے سیاست سے متعلق ماہنامہ البلاغ کراچی میں شائع ہونے والے مقالات کا مجموعہ ہے، جنہیں بعد ازاں ان کی افادیت کے پیش نظر کتابی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔ کتاب میں انتخابات کے ضمن میں عوام کی ذمہ داریاں بیان کی گئی ہیں۔ ووٹ کی اسلامی حیثیت واضح کرتے ہوئے انتخابی بحران، وطن کی محبت و عصبیت اور صوبائی عصبیت کے اسباب و علاج جیسے مباحث زیر بحث لائے گئے ہیں۔ مسلم قومیت کے تصور کی وضاحت اور آخر میں عالم اسلام کے مسائل بیان کرتے ہوئے سقوط بیت المقدس کے اسباب تفصیلاً ذکر کیے ہیں۔ کتاب کے 128 صفحات ہیں اور مکتبہ دار العلوم کراچی سے 1449 ھ میں شائع ہوئی ہے۔[1]
مصنف | محمد تقی عثمانی |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
موضوع | سیاسیات |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ج ٣ شمارہ ١: 212۔ 2021-01-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢
{{حوالہ رسالہ}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت)