اسم اشارہ کی اقسام ترمیم

اسم اشارہ کی اقسام

اسم اشارہ کی دو قسمیں ہیں۔

1۔ اشارہ قریب

2۔ اشارہ بعید

1۔ اسم اشارہ قریب

نزدیک کی چیزوں کی طرف اشارہ کرنے کے لیے جو کلمہ استعمال ہوتا ہے اپسے اسم اشارہ قرہب کہتے ہیں۔

یا

وہ کلمہ جو نزدیک کی چیزوں کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال ہو اسم اشارہ قریب کہلاتا ہے۔

یا

ایسا کلمہ جو قریب کی چیز، شخص یا جگہ کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال ہو اسم اشارہ قریب کہلاتا ہے۔

مثالیں

یہ، اِس، اِن، اِسے وغیرہ

یہ بلی ہے۔ اِسے پھل کہتے ہیں، اِن کا نام اسلم ہے، اِس کو چوزہ کہتے ہیں۔

اِن جملوں میں یہ، اِسے، اِن اور اِس قریب کی چیزوں کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال ہوا ہے۔

2۔ اسم اشارہ بعید

دُور کی چیزوں کی طرف اشارہ کرنے کے لیے جو کلمہ استعمال ہوتا ہے اُسے اسم اشارہ بعید کیتے ہیں۔

یا

وہ کلمہ جو دُور کی چیزوں کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال ہو اسم اشارہ بعید کہلاتا ہے۔

یا

ایسا کلمہ جو دُورکی چیز، شخص یا جگہ کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال ہو اسم اشارہ بعید کہلاتا ہے۔

مثالیں

وہ، اُس، اُنہیں وغیرہ

وہ کتاب ہے، اُس کی گاڑی کہاں ہے؟، اُنہیں عمارات کہتے ہیں۔

اوپر دیے گئے جملوں میں وہ، اُس، اُنہیں اسم اشارہ بعید ہیں۔ [1][2]

حوالہ جات ترمیم