اسم مشتق
اسم مشتق اسم کی ایک قسم ہے۔ مشتق کے معنی ہیں نکلا ہوا یعنی ایسا اسم جو کسی مصدر سے نکلا ہو اسے اسم مشتق کہا جاتا ہے جیسے پڑھنا سے پڑھائی، پڑھے گا، پڑھتا ہے، لکھنا سے لکھائی، لکھے گا، لکھتا ہے، کھیلنا سے کھیل، کھیلے گا، کھیلتا ہے، دوڑنا سے دوڑنے والا، دوڑے گا، دوڑتاہے وغیرہ
اسم مشتق
ترمیماسم مشتق کا مفہوم
ترمیممشتق کے معنی نکلا ہوا کے ہوتے ہیں۔ اسم مشتق اُس اسم کو کہتے ہیں جو کسی مصدر سے نکلا ہو۔
یا
اسم مشتق وہ اسم ہوتا ہے جو کسی مصدر سے بنا ہو ۔
یا
ایسا اسم جو کسی قاعدے کے مطابق مصدر سے بنایا جائے اُسے اسم مشتق کہتے ہیں۔
اسم مشتق کی مثالیں
ترمیمپڑھنا سے پڑھائی، پڑھے گا، پڑھتا ہے، لکھنا سے لکھائی، لکھے گا، لکھتا ہے، کھیلنا سے کھیل، کھیلے گا، کھیلتا ہے، دوڑنا سے دوڑنے والا، دوڑے گا، دوڑتاہے وغیرہ
اشعار کی مثالیں
ترمیموہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں غریبوں کی بھر لانے والا
وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا
مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا
اوپر دیے گئے اشعار میں پانے والا، لانے والا، کھانے والا، آنے والا اسم مشتق ہیں۔