اسودین
اسودین (melanin) اصل میں جانداروں (بشمول انسان) میں پیدا ہونے والا ایک صباغ (pigment) ہے جو اسودینہ خلیات (melano cytes) سے میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کیمیائی مرکب کا نام اس کی گہری سیاہی مائل رنگت کی وجہ سے دیا جاتا ہے ؛ یونانی میں melas کے معنی سیاہ کے ہوتے ہیں اور اسی سے melanin کا نام اخذ کیا جاتا ہے جبکہ اردو میں اسود، سیاہ کو کہا جاتا ہے اور یہی اس کیمیائی مرکب کے نام کا ماخذ ہے۔