اسٹیل ٹاؤن (کراچی)
اسٹیل ٹاؤن، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی رہائشی آبادی ہے، جو 8,126 ایکڑ (3,288 ہیکٹر) زمینی رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ جس میں ملازمین کے لیے سبسڈی والے کرایے کی رہائشگاہیں ہیں۔ یہ N-5 قومی شاہراہ کے ساتھ واقع ہے جو کراچی سے ٹھٹھہ کی طرف جاتی ہے۔ اسٹیل ٹاؤن کراچی کے ضلع ملیر میں ہے، جو کراچی ایئرپورٹ سے تقریباً 21 کلومیٹر (13 میل) اور کراچی پورٹ سے 40 کلومیٹر (25 میل) کے فاصلے پر ہے۔ ساتھ کے علاقوں میں پپری، شاہ لطیف ٹاؤن اور گلشن حدید شامل ہیں۔ یہاں تمام بنیادی ضروریات اور سہولیات، جن میں سو بستروں مشتمل ہسپتال، سیکنڈری اسکول، کالجز، آفیسر میس، گیسٹ ہوٹل، کرکٹ اسٹیڈیم، ہاکی و فٹ بال اسٹیڈیم، مصنوعی جھیل، تفریحی پارک، باغات، متعدد بازار اور چھوٹے پیمانے پر رعایتی مارٹ بھی شامل ہیں، موجود ہیں۔
اسٹیل ٹاؤن | |
---|---|
رہائشی علاقہ | |
قائد اعظم، اسٹیل ٹائون کا فوارہ | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
شہری ضلع | کراچی |
یونین کونسل | اسٹیل ٹائون (U.C.20) |
آبادی (2015ء) | |
• کل | 20,000 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
پاکستان کے رموز ڈاک | 75200 (جنرل پوسٹ آفس) |
ٹاؤن پلاننگ
ترمیماسٹیل ٹاؤن کو پاکستان اسٹیل ملز نے 1970ء کی دہائی میں سوویت روسی اسٹیل صنعت کاروں کے تعاون سے بنایا تھا۔ یہ قصبہ اپنے فضائی منظر کے مطابق بلاکس میں تقسیم ہے۔ مثال کے طور پر، ایل بلاک انگریزی حرف تہجی L کی شکل میں ہے جیسا کہ سیٹلائٹ سے نظر آتا ہے۔ ناریل کے درختوں سے مزین پارک، اپنی جیومیٹری شکل کی وجہ سے ٹی T پارک کہلاتا ہے۔ اس سے آگے مغرب کی طرف جانے کے بعد، ڈائریکٹروں کی رہائشگاہیں اور چیئرمین ہاؤس آتا ہے۔ یہ سرکلر روڈ کے مشرق میں کئی سو گز درختوں اور خندق نما نالے اور سپل وے سے گھرے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد گرین بیلٹ اور کثیر المنزلہ گیسٹ ہاؤس اور مغرب کی طرف افسروں کا میس ہے۔ جس کے مغرب میں باؤنڈری کے ساتھ پرانا سٹی کلف اسکول اور مشال اسکول واقع ہیں اور اس کے ساتھ کچھ ٹی بلاکس (3 منزلہ/18 یونٹ اپارٹمنٹس) روسی ملازمین کے لیے مختص ہیں۔[1] سرکلر روڈ کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے روسی مارکیٹ آتی ہے، ایک نیم دائرے کی شکل کا مرکزی بازار جس میں اسٹیشنری اور ملبوسات سے لے کر ڈسپنسریز، گروسری اور فاسٹ فوڈ تک ہر قسم کی دکانیں ہیں۔
پرکشش مقامات
ترمیمقائد اعظم پارک اسٹیل ٹاؤن میں واقع ہے۔ تعطیلات کے دوران، پورے کراچی شہر کے لوگ پکنک کا اہتمام کرتے ہیں تاکہ اس جگہ کا دورہ کریں اور تفریحی وقت سے لطف اندوز ہوں۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس اسٹیشن، یوٹیلٹی اسٹورز، پاکستان اسٹیل ملز کے چیئرمین کی رہائش گاہ اور ایک پبلک لائبریری قائد اعظم پارک کے قریب واقع ہے۔
تفصیلات
ترمیماسٹیل ٹاؤن (کراچی) کی مجموعی آبادی 20,000 افراد پر مشتمل ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Steel Town (Karachi)"
|
|