اسگندھ ناگوری
اسگندھ ناگوری | |
---|---|
اسمیاتی درجہ | نوع |
جماعت بندی | |
مملکت اعلی | حیویات |
عالم اعلی | حقیقی المرکزیہ |
مملکت | نباتات |
ذیلی مملکت | ویریدیپلانٹے |
ذیلی مملکت | سٹرپٹوفیٹا |
جزو گروہ | ایمبریوفائیٹ |
تحتی گروہ | نباتات عروقی |
ذیلی تقسیم | تخم بردار پودا |
سائنسی نام | |
Withania somnifera[1] Michel Félix Dunal | |
سابق سائنسی نام | Physalis somnifera |
| |
درستی - ترمیم |
اسگندھ یا اسگندھ ناگوری Solanaceae خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک طبی پودا ہے۔ جو بھارت، مشرق وسطٰی اور افریقہ کے کچھ علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ آیور وید ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔انگریزی میں اسے winter cherry ، ویدک نام اشو گندھا، دارہ کرسی۔ہندی میں آس گندھ، بنگالی میں اشو گندھا، گجراتی میں گھوڑا اسگندھ، پنجابی میں اسگندھ ناگوری، یونانی میں کاک سنج کہتے ہیں۔
وجہ تسمیہ
ترمیماسگندھ کی بو تیز اور ناگوار ہوتی ہے چونکہ یہ بو گھوڑے کے پیشاب کی طرح ہوتی ہے جو اس کی اس خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے اس لئے سنسکرت میں اس کے ایسے نام رکھے گے رکھے ہیں جو اس کی اس خصوصیت پر دلالت کرتا ہے کیونکہ یہ نام دو لفظوں "اَسْ" اور "گَنْدھ سے مرکب ہے۔ "اَسْ" کے لفظی معنی گھوڑے کے ہیں، لفظ "اس" سنسکرت لفظ "اَسْپ" یعنی گھوڑے سے نکلا ہے۔ اور "گَنْدھ" سنسکرت میں بُو کو کہتے ہیں۔ یوں لفظ اَسگَنْدھ کے لفظی معنی گھوڑے کی بُو کے ہیں۔
- ↑ "معرف Withania somnifera دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 دسمبر 2024ء