اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں
پاکستانی ملی نغمہ
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ایک ملی نغمہ ہے۔
متن
ترمیم- اس پرچم کے سائے تلے، ہم ایک ہیں
- اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں
- سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں، ہم ایک ہیں
- ایک چمن کے پھول ہیں سارے، ایک گگن کے تارے
- ایک گگن کے تارے
- ایک سمندر میں گرتے ہیں سب دریاؤں کے دھارے
- سب دریاؤں کے دھارے
- جدا جدا ہیں لہریں، سرگم ایک ہیں، ہم ایک ہیں
- سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں، ہم ایک ہیں
- ایک ہی کشتی کے ہیں مسافر اک منزل کے راہی
- اک منزل کے راہی
- اپنی آن پہ مٹنے والے ہم جانباز سپاہی
- ہم جانباز سپاہی
- بند مٹھی کی صورت قوم ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں
- سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں، ہم ایک ہیں
- اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں
- پاک وطن کی عزت ہم کو اپنی جان سے پیاری
- اپنی جان سے پیاری
- اپنی شان ہے اس کے دم سے، یہ ہے آن ہماری
- یہ ہے آن ہماری
- اپنے وطن میں پھول اور شبنم ایک ہیں، ہم ایک ہیں